حالیہ انٹرویو میں میکا سنگھ نے موسیقی کے ساتھ ساتھ سرحد پار موجود اپنے مداحوں کے بارے میں بھی گفتگو کی۔ اس دوران انہوں نے پاکستان اور پاکستانی عوام کے حوالے سے مثبت خیالات کا اظہار کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
میکا سنگھ نے کہا کہ پاکستان اور پاکستانی عوام برے نہیں ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ انہیں سمجھ نہیں آتا کہ بعض لوگوں کو پاکستان کے مسلمان کیوں برے نظر آتے ہیں، جبکہ دبئی میں رہنے والے مسلمان انہیں اچھے لگتے ہیں۔
میکا سنگھ کے ان ریمارکس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردِعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔














