• Home
  • Blog
  • واشنگٹن — امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ کے خاتمے کے لیے تہران کو یورینیم افزودگی میں واضح اور نمایاں کمی کرنا ہوگی۔
Image

واشنگٹن — امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ کے خاتمے کے لیے تہران کو یورینیم افزودگی میں واضح اور نمایاں کمی کرنا ہوگی۔

رائٹرز کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں جے ڈی وینس نے کہا کہ امریکا ایران کی جانب سے مستقبل میں جوہری پروگرام محدود کرنے کی محض یقین دہانیوں پر اکتفا نہیں کرے گا بلکہ تہران سے عملی اقدامات کا مطالبہ کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایران کا جوہری ہتھیار بنانے کا کوئی ارادہ نہیں تو اسے 60 فیصد تک افزودہ یورینیم کی ضرورت کی وضاحت کرنا ہوگی اور انتہائی افزودہ مواد کی تیاری روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے۔

امریکی نائب صدر کے مطابق واشنگٹن ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے، تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ ایرانی نظام میں حتمی فیصلے کس سطح پر کیے جاتے ہیں۔

جے ڈی وینس نے کہا کہ امریکا معاہدے کے لیے تیار ہے، تاہم ایران کو اپنے جوہری پروگرام کے حوالے سے واضح اور ٹھوس جواب دینا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز میں ایرانی فورسز کبھی کبھار تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہیں، تاہم وہ بڑے پیمانے پر توانائی کی برآمدات روکنے میں کامیاب نہیں ہوسکیں۔

انہوں نے بتایا کہ جنگ پر امریکا کو ہر ماہ تقریباً 3 ارب ڈالر خرچ کرنا پڑ رہے ہیں، جبکہ توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتیں ٹرمپ انتظامیہ اور ریپبلکن پارٹی کے لیے نومبر کے وسط مدتی انتخابات سے قبل سیاسی دباؤ کا باعث بن رہی ہیں۔

2028 کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے سے متعلق سوال پر جے ڈی وینس نے کہا کہ انہوں نے ابھی اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

متعلقہ خبریں۔

لاہور میں آوارہ کتے نے میو اسپتال کے ڈاکٹر پر حملہ کردیا، ڈاکٹر زخمی

لاہور میں آوارہ کتے نے میو اسپتال کے ڈاکٹر پر حملہ کرکے زخمی کردیا۔ ترجمان میو اسپتال کے…

ByByMomina Fatima Oct 7, 2026

پختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 18 خوارج ہلاک

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 18 خوارج کو ہلاک…

ByByMomina Fatima Oct 7, 2026

عمران خان کا طبی معائنہ کرنے والے ڈاکٹر فرقاد عالمگیر کون ہیں؟

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا طبی معائنہ کرنے والے ڈاکٹر فرقاد عالمگیر کی تفصیلات سامنے…

ByByMomina Fatima Oct 7, 2026

صدر مملکت: سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل یا غیر مؤثر نہیں کیا جاسکتا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل یا غیر…

ByByMomina Fatima Oct 7, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top