• Home
  • Blog
  • یمن کے عدن ایئرپورٹ پر حوثیوں کا میزائل حملہ، 2 بیلسٹک میزائل داغ دیے گئے
Image

یمن کے عدن ایئرپورٹ پر حوثیوں کا میزائل حملہ، 2 بیلسٹک میزائل داغ دیے گئے

عدن جنوبی یمن میں حوثی گروپ نے عدن انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو 2 بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مقامی سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ دونوں میزائل حوثی گروپ کی جانب سے داغے گئے اور عدن کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا گیا۔ عدن کے سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے مطابق حملے کے نتیجے میں تاحال کسی ہلاکت یا زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد صورتحال معمول پر ہے، جبکہ علاقے میں سیکیورٹی فورسز کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ مزید حملے سے بروقت نمٹا جاسکے۔

مقامی یمنی میڈیا نے حملے کے وقت کی ویڈیوز بھی نشر کی ہیں، جن میں علاقے میں دھماکوں کے مناظر دکھائی دیتے ہیں۔ تاہم ایئرپورٹ کی عمارت یا تنصیبات کو پہنچنے والے ممکنہ نقصان سے متعلق تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔

عدن ایئرپورٹ پر یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب یمن میں ایک بار پھر کشیدگی میں اضافہ ہورہا ہے اور یمنی حکومتی فورسز ’’آپریشن ڈان آف یمن‘‘ کے تحت حوثیوں کے خلاف کارروائیاں آگے بڑھا رہی ہیں۔

حالیہ کشیدگی کے باعث جنوبی یمن کے اہم علاقوں میں سیکیورٹی صورتحال مزید حساس ہوگئی ہے، جبکہ عدن شہر اور اس کے اہم شہری و ہوابازی مراکز کو ممکنہ مزید حملوں کے پیش نظر ہائی الرٹ رکھا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں۔

ایران کے خلاف کارروائیوں میں کم از کم 81 امریکی فوجی طیاروں کو نقصان، رپورٹ

واشنگٹن — ایران کے خلاف جاری جنگ کے دوران امریکی فضائی طاقت کو نمایاں نقصان پہنچنے کا انکشاف…

ByBySajid Ali Oct 7, 2026

پاکستان کی سفارتی کامیابی، اقوام متحدہ میں پانی سے متعلق اہم قرارداد منظور

جنیوا — اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے محفوظ پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے انسانی…

ByBySajid Ali Oct 7, 2026

نئی دہلی— بھارتی ریاست گجرات میں تیز رفتار گاڑی سڑک کنارے کھڑے ٹریلر سے ٹکرا گئی، حادثے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ گزشتہ روز گجرات کے ضلع بھاونگر میں پیش آیا، جہاں تیز رفتار گاڑی…

ByBySajid Ali Oct 7, 2026

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائیاں، کروڑوں ڈالر مالیت کی منشیات برآمد

پاکستان نیوی کے جہاز یرموک نے بحیرہ عرب میں پاکستانی ساحل سے دور دو کامیاب انسدادِ منشیات کارروائیاں…

ByByMomina Fatima Oct 7, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top