• Home
  • Blog
  • سری لنکا کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
Image

سری لنکا کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

راولپنڈی: ون ڈے ٹرائی سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا اور پاکستان کی ٹیمیں پنڈی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں۔

سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، سری لنکا کی دعوت پر پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے، وکٹ کیپر بیٹر سعد بیگ نے ڈیبیو کیا، شاداب خان اور سفیان مقیم بیماری کے باعث پہلے میچ کا حصہ نہیں۔

قبل ازیں، ٹاس جیت کر سری لنکن کپتان کوشل مینڈس نے کہا ’’ہم نے ٹی ٹوئنٹی کا آخری میچ اچھا کھیلا ہے، یہ فارمیٹ اس سے مختلف ہے، لیکن ہم تیار ہیں، ہم 3 فاسٹ بولر اورایک اسپنر کے ساتھ جا رہے ہیں۔‘‘

پاکستانی کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ’’پلیئرز اچھی تیاری کر کے آئے ہیں، ہم ٹاس جیتتے تب بھی بیٹنگ ہی کرتے، پہلے 10 اوور بیٹنگ کے بعد ہدف سیٹ کریں گے، سعد بیگ ون ڈے میں ڈیبیو کر رہے ہیں۔‘‘
پاکستانی ٹیم میں شاہین آفریدی، بابر اعظم ، فخر زمان، صائم ایوب، سعد بیگ، سلمان علی آغا، حارث رؤف، حسن نواز، عرفات منہاس، نسیم شاہ اور فہیم اشرف شامل ہیں۔
شاداب خان اور سفیان مقیم بیماری کے باعث پہلے میچ سے باہر ہیں، میڈیکل ٹیم دونوں کھلاڑیوں کی نگرانی کر رہی ہے، آئندہ میچز میں شاداب، سفیان مقیم کی شرکت کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں۔

پولیس کی اربوں روپے مالیت کی بڑی برآمدگیوں کی نمائش

پولیس کی اربوں روپے مالیت کی بڑی برآمدگیوں کی نمائش بہاولپور: پنجاب بھر میں پولیس کی جانب سے…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

پاکستان اور چین کا ایل پی جی پلانٹ سمیت توانائی کے منصوبوں پر عملدرآمد پر اتفاق

اسلام آباد: وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک کی چینی سفیر جیانگ زیڈونگ سے ملاقات ہوئی جس میں  ایل پی…

ByByMomina Fatima Nov 25, 2026

ایران کا ایک اور امریکی ایم کیو-9 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

ایران کا ایک اور امریکی ایم کیو-9 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ تہران: ایران نے ایک اور امریکی…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

بنگلا دیش میں گارمنٹس ورکرز کی کم از کم تنخواہ 17 ہزار ٹکا مقرر، احتجاج کے بعد حکومت کا بڑا فیصلہ

بنگلا دیش میں گارمنٹس ورکرز کی کم از کم تنخواہ 17 ہزار ٹکا مقرر، احتجاج کے بعد حکومت…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top