• Home
  • Blog
  • فیصل آباد: چوری شدہ لینڈ کروزر کا سراغ لگانے والے جمسا کمپنی کے مالک ریحان اشرف قتل، ملزمان فرار
Image

فیصل آباد: چوری شدہ لینڈ کروزر کا سراغ لگانے والے جمسا کمپنی کے مالک ریحان اشرف قتل، ملزمان فرار

ہوشیاری اور بہادری بڑا نقصان کر گئی ۔۔۔۔ فیصل آباد میں جمسا کمپنی کے مالک کے ق۔ت۔ل کے پیچھے چھپی کہانی ۔۔۔۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات ریحان اشرف اپنے دفتر سے کھانا کھانے شہر کے ایک معروف ہوٹل پہنچے ، اپنی لینڈ کروز انہوں نے پارکنگ میں کھڑی کی اور چابی گارڈ یا چوکیدار کے حوالے کرکے اندر چلے گئے ۔ٹیبل پر بیٹھے تھے کہ انہیں موبائل پر اپنی کار کے ٹریکر کے آن آف ہونے کے میسج موصول ہوئے ، یہ باہر آئے تو دیکھا کہ انکی گاڑی غائب تھی انہوں نے اس گارڈ کو ڈھونڈنا شروع کیا لیکن گارڈ کا کوئی پتہ نہ چل سکا اس دوران انہوں نے اپنی گاڑی میں لگے ٹریکر کی کمپنی سے رابطہ کیا انہیں واقعہ بتایا تو چند منٹوں میں ریحان اشرف کو اپنی گاڑی کی لوکیشن واٹس ایپ پر موصول ہو گئی جو جڑانوالہ روڈ کی آرہی تھی ، ریحان اشرف نے 15 پر کال کی اس دوران انہیں خیال آیا کہ کیوں نہ گاڑی کی لوکیشن پر جایا جائے ، انہوں نے ایک اور گاڑی کا بندوبست کیا اور غالبا اپنے دوستوں کے ساتھ ٹریکر کمپنی کی فراہم کردہ معلومات کی رہنمائی میں روانہ ہوئے ۔ جڑانوالہ روڈ پر ایک جگہ سڑک بن رہی تھی اس مقام پر پہنچ کر رات کے اندھیرے کے باوجود گاڑی کی ہیڈلائٹس کی روشنی میں ریحان اشرف کو اپنی گاڑی نظر آگئی، غالبا تعمیراتی کام کی وجہ سے ٹریفک رکی ہوئی تھی قریب پہنچ کر یہ گاڑی سے اتر کر اپنی چوری شدہ گاڑی کی طرف بھاگے اور آواز دی کون ہو تم میری گاڑی لے کر کیوں بھاگے ہو ، یہ شور سن کر اور ریحان اشرف کو اپنی طرف آتا دیکھ کر ملزمان نے گاڑی کے اندر سے ہی فا۔ئیرنگ کردی جسکی زد میں آکر ریحان اشرف موقع پر گر گئے ،چوری شدہ گاڑی میں موجود ملزمان گاڑی چھوڑ کر پیدل ہی بھاگ گئے جبکہ ریحان اشرف کے ساتھ موجود لوگوں نے انہیں اپنی گاڑی میں ڈالا اور قریبی اسپتال پہنچے جہاں ڈاکٹروں نے ریحان اشرف کی موت کی تصدیق کردی ۔۔۔۔ انا للہ وانا الیہ راجعون ۔۔۔۔۔فیصل آباد پولیس اس واقعہ کے حوالے سے تیزی سے کام کررہی ہے امید ہے جلد ملزمان گرفتار ہونگے ، شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ملزمان نے ریحان اشرف کی گاڑی کسی سنگین واردات میں استعمال کرنے کے لیے چوری کی ۔ اس واقعہ میں ہوٹل کے گارڈز یا چوکیدار کے ملوث ہونے کے حوالے سے بھی تفتیش جاری ہے جلد حقائق سامنے آنے کا امکان ہے ۔۔۔دعا ہے اللہ کریم ریحان اشرف کی مغفرت فرمائے اور انکے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے آمین

متعلقہ خبریں۔

پولیس کی اربوں روپے مالیت کی بڑی برآمدگیوں کی نمائش

پولیس کی اربوں روپے مالیت کی بڑی برآمدگیوں کی نمائش بہاولپور: پنجاب بھر میں پولیس کی جانب سے…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

پاکستان اور چین کا ایل پی جی پلانٹ سمیت توانائی کے منصوبوں پر عملدرآمد پر اتفاق

اسلام آباد: وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک کی چینی سفیر جیانگ زیڈونگ سے ملاقات ہوئی جس میں  ایل پی…

ByByMomina Fatima Nov 25, 2026

ایران کا ایک اور امریکی ایم کیو-9 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

ایران کا ایک اور امریکی ایم کیو-9 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ تہران: ایران نے ایک اور امریکی…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

بنگلا دیش میں گارمنٹس ورکرز کی کم از کم تنخواہ 17 ہزار ٹکا مقرر، احتجاج کے بعد حکومت کا بڑا فیصلہ

بنگلا دیش میں گارمنٹس ورکرز کی کم از کم تنخواہ 17 ہزار ٹکا مقرر، احتجاج کے بعد حکومت…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top