• Home
  • Blog
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کی شیشہ کیفوں کے لیے ایک ماہ میں قواعد و ضوابط مرتب کرنے کی ہدایت
Image

اسلام آباد ہائیکورٹ کی شیشہ کیفوں کے لیے ایک ماہ میں قواعد و ضوابط مرتب کرنے کی ہدایت

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضلعی انتظامیہ کو شیشہ کیفوں سے متعلق ایک ماہ میں رولز بنانے کی ہدایت کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے اسلام آباد کے شیشہ کیفوں کی تفصیلات طلبی کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی جس دوران  آئی جی اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ 

اس موقع پر چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہا آپ کے کاروبار کا بہت احترام ہے مگر پورے کا پورا شہر تباہ نہ کریں، تمباکو کے ساتھ اگر چرس کو ملا دیا جائے تو اس کو سموکنگ ہی کہیں گے؟ایسا نہ ہو کہ کل آپ کا بھائی، آپ کے گھر والا کوئی شخص اس کا شکار ہو جائے۔

 چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نےریمارکس دیے کہ رولز بنائے بغیر اِن شیشہ کیفوں کو اس طرح نہیں چلنے دیا جائے گا، نہ کوئی رول بنا اور نہ کوئی ریگولیشنز ہیں، ایک اوپن جگہ بیٹھ کر یہ سب کچھ ہو رہا ہے، یہ تو آپ اپنی نسلیں تباہی کی طرف لے کر جا رہے ہیں۔

 آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے کہا عدالتی حکم کے بعد ہم نے ان کے خلاف سخت ایکشن لیا ہے، کیفے کے مالکان کی طرف سے مزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑا،14 اور 15 سال کے بچے بچیاں وہاں پائے گئے،کچھ لوگوں پر ایف آئی آر درج کی ہیں اور آگاہی مہم بھی شروع کر رکھی ہے۔

قائم مقام پراسیکیوٹر جنرل منظور احمد ججہ نے کہا آج وزرات صحت اور حکومت کو ڈائریکشن جاری کی جائے کہ ان کے رولز بنائے جائیں، صرف سموکنگ نہیں اس سے بڑھ کر بھی چیزیں ہو رہی ہیں ہم اس پر رپورٹ دیں گے۔ 

چیف کمشنر اور ضلعی انتظامیہ نے تحریری جواب جمع کرایا کہ باقاعدہ قوانین کی منظوری تک شیشہ کیفوں کے این او سی عارضی انتظام کے تحت جاری کیے جا رہے ہیں، ضلعی انتظامیہ نے شیشہ کیفوں کے تمام این او سیز بغیر کسی فیس کے جاری کیے ہیں۔ 

ضلعی انتظامیہ کے جمع جواب میں کہا گیا کہ شیشہ کیفے کے لیے کوئی الگ ایس او پیز بنانے کی ضرورت نہیں، ہائی کورٹ کے طے شدہ اصول ہی این او سی کا معیار ہیں، ہائی کورٹ اور عالمی ادارہ صحت کی ہدایات کی روشنی میں شیشہ صرف کھلی اور  بغیر چھت والی جگہوں پر فراہم کرنے کی اجازت ہے جس کے لیے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر سے الگ تحریری “ٹیرس پرمٹ” حاصل کرنا لازمی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق شیشہ کیفوں میں کوئلہ اور متعلقہ سامان کا غیرمحفوظ ذخیرہ آتشزدگی کا بڑا خطرہ ہے، ریسٹورنٹس کے لیے فائر سیفٹی اور آتشزدگی سے بچاؤ کے تمام اقدامات لازمی قرار دیے گئے ہیں۔

 ضلعی انتظامیہ جمع جواب میں کہا گیا کہ شیشہ اور دیگر تمباکو مصنوعات صرف بالغ افراد کو پیش کرنے اور ماحولیاتی معیار برقرار رکھنے کی شرط عائد ہے، عدالتی حکم ایک عبوری انتظام ہے جو وفاقی حکومت کے باقاعدہ قواعد بننے تک نافذ العمل رہے گا۔ 

بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے  رولز بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت ایک ماہ تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ خبریں۔

خواجہ فرید یونیورسٹی میں صنفی تشدد کے خلاف 16 روزہ آگاہی مہم کا آغاز

رحیم یار خان: خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی (KFUEIT)میں 25 نومبر کو صنفی بنیادوں پر…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

رحیم یار خان میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، ساتھی فرار

تھانہ کوٹ سبزل کی حدود میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا،…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

گھریلو تنازع پر شوہر کا بیوی پر تیزاب سے حملہ، خاتون شدید زخمی

گھریلو تنازع پر شوہر کا بیوی پر تیزاب سے حملہ، خاتون شدید زخمی رحیم یار خان: گھریلو تنازع…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

پولیس کی اربوں روپے مالیت کی بڑی برآمدگیوں کی نمائش

پولیس کی اربوں روپے مالیت کی بڑی برآمدگیوں کی نمائش بہاولپور: پنجاب بھر میں پولیس کی جانب سے…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top