• Home
  • Blog
  • امریکی سفیر: آبنائے ہرمز سات روز میں کھولنے کی ایرانی پیشکش مسترد کرنا ٹرمپ کا درست فیصلہ تھا
Image

امریکی سفیر: آبنائے ہرمز سات روز میں کھولنے کی ایرانی پیشکش مسترد کرنا ٹرمپ کا درست فیصلہ تھا

نیٹو میں امریکی نمائندے میتھیو وٹیکر نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو سات روز میں دوبارہ کھولنے کی پیشکش مسترد کرنا درست فیصلہ تھا۔

میتھیو وٹیکر کے مطابق ایران کسی معاہدے تک پہنچنے کے لیے ’بے چین‘ ہے، جبکہ ان کے بقول ٹرمپ نے بحری ناکہ بندی اور پابندیوں کے ذریعے مؤثر نتائج حاصل کیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی سطح پر اپنی ساکھ بہتر بنانے کے لیے ایران کی جانب سے پیش کیے جانے والے نامکمل اقدامات یا بظاہر معاہدے قابلِ قبول نہیں ہیں۔

امریکی سفارتکار نے تیل اور پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر عوامی تشویش کا بھی ذکر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب موجودہ صورتحال کامیابی سے حل ہو جائے گی اور جنگیں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے حق میں اختتام پذیر ہوں گی تو عالمی مارکیٹ میں تیل، گیس اور ڈیزل کی وافر فراہمی ممکن ہوگی، اور یہ عمل جلد از جلد ہونا چاہیے۔

متعلقہ خبریں۔

نظامِ شمسی سے باہر وہ چاند جہاں زندگی کے امکانات موجود ہیں

سائنسدانوں نے نظام شمسی کے اس مقام کی نشاندہی کی ہے جہاں زمین سے ہٹ کر کسی قسم…

ByByMomina Fatima Sep 27, 2026

آبنائے ہرمز میں استحکام کے لیے روس مدد فراہم کرنے کو تیار ہے: سرگئی لاروف

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ…

ByBySajid Ali Sep 27, 2026

امریکا میں طاقتور سمندری طوفان ساحل سے ٹکراگیا، نیویارک اور نیوجرسی میں ایمرجنسی نافذ

واشنگٹن: امریکا میں طاقتور سمندری طوفان نار ایسٹر مشرقی ساحلوں سے ٹکراگیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان نار…

ByByMomina Fatima Sep 27, 2026

پاک بحریہ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ، طویل فاصلے تک مار کرنے والا شپ کروز میزائل فائر کیا

پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو ویپن فائرنگ کامیابی سے مکمل کرلی۔…

ByByMomina Fatima Sep 27, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top