امریکی فوج کی سابق خاتون اہلکار آوارہ کتوں کے حملے میں ہلاک ہوگئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست جارجیا میں 36سالہ ایلیسن لین اینڈرسن کو آوارہ کتوں کے غول نے حملہ کرکے ہلاک کردیا۔
جارجیا بیورو آف انویسٹی گیشن کے مطابق 16 نومبر کو پولیس کو کارٹرس وِل کے علاقے میں ایک خاتون کے بے ہوش پڑے ہونے کی اطلاع ملی جس پر اہلکار موقع پر پہنچے تو ایلیسن لین اینڈرسن مردہ حالت میں پائی گئی۔
ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ان کے جسم پر مہلک زخم موجود تھے۔














