• Home
  • Blog
  • بجلی تقسیم کار کمپنیاں کرپٹ ترین ادارے، ایف بی آرکا دوسرا نمبر، کرپشن خطرات سے متعلق جائزہ رپورٹ
Image

بجلی تقسیم کار کمپنیاں کرپٹ ترین ادارے، ایف بی آرکا دوسرا نمبر، کرپشن خطرات سے متعلق جائزہ رپورٹ

اسلام آ باد: وفاقی حکومت نے کرپشن کے خطرات سے متعلق قومی جائزہ رپورٹ جاری کردی ہے جس میں کوئی بھی ادارہ ویری ہائی یا ایکسٹریملی ہائی رسک بینڈ میں نہیں آیا تاہم بجلی تقسیم کار کمپنیاں کرپٹ ترین ادارے جب کہ ایف بی آر کا دوسرا نمبر اور سی ڈی اے کا تیسرا نمبر ہے۔

رپورٹ میں 56 ادارہ جاتی ٹائپالوجیز،  10کراس کٹنگ گورننس ٹائپالوجیز اور 18 ریگولیٹری ٹائپالوجیز کی نشاندہی جب کہ کوئی بھی ادارہ ویری ہائی یا ایکسٹریملی ہائی رسک بینڈ میں نہیں آیا۔ 

ڈسکوز 61ا عشاریہ1اسکور کے ساتھ سب سے زیادہ رسک والے ادارے قرار پائے ہیں، صرف ڈسکوز ہائی رسک بینڈ میں آیا۔ 

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سب سے زیادہ رسک والے 10اداروں میں ایف بی آر 54 اعشاریہ 4 اسکور کے ساتھ دوسرے، سی ڈی اے 49 اعشاریہ 5 اسکور کے ساتھ تیسرے، پاسکو 47 اعشاریہ ایک اسکور کے ساتھ چوتھے اور این ایچ اے 43 عشاریہ4 اسکور کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

اسی طرح پاکستان ریلوے 41 اعشاریہ 1 اسکور کے ساتھ چھٹے، بی آئی ایس پی 40 اعشاریہ 1 اسکور کے ساتھ ساتویں، پاکستان پوسٹ 39 اعشاریہ 9 اسکور کے ساتھ آٹھویں، ایس این جی پی ایل 39 اعشاریہ 3 اسکور کے ساتھ نویں اور ای ٹی پی بی 39 اعشاریہ 3 اسکور کے ساتھ دسویں نمبر پر رہا۔

متعلقہ خبریں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا خیرپور ڈاہا حادثے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرنے کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا خیرپور ڈاہا حادثے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرنے کا حکم لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب…

ByBySajid Ali Nov 24, 2026

امریکی فوج کی سابق خاتون اہلکار آوارہ کتوں کے حملے میں ہلاک

امریکی فوج کی سابق خاتون اہلکار آوارہ کتوں کے حملے میں ہلاک ہوگئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق…

ByByMomina Fatima Nov 24, 2026

امریکا اور اسرائیل گزشتہ دو برسوں کی جنگوں میں اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہے، عباس عراقچی

امریکا اور اسرائیل گزشتہ دو برسوں کی جنگوں میں اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہے، عباس عراقچی…

ByBySajid Ali Nov 24, 2026

متحدہ عرب امارات میں سرکاری خدمات کے لیے اے آئی اسسٹنٹ ’میرہ‘ متعارف کرانے کا اعلان

متحدہ عرب امارات میں سرکاری خدمات کے لیے اے آئی اسسٹنٹ ’میرہ‘ متعارف کرانے کا اعلان ابوظہبی: متحدہ…

ByBySajid Ali Nov 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top