• Home
  • Blog
  • بیرسٹر گوہر: عوام اسٹیٹس کو سے نجات چاہتے ہیں، 27 ستمبر کو پرامن مارچ ہوگا
Image

بیرسٹر گوہر: عوام اسٹیٹس کو سے نجات چاہتے ہیں، 27 ستمبر کو پرامن مارچ ہوگا

پشاور: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت کا مسئلہ ہے اسی لیے چیف جسٹس سے سماعت جلد مقرر کرنےکی استدعا ہے۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عوام اسٹیٹس کو سےجان چھڑانا چاہتے ہیں، 27 ستمبر کو پرامن مارچ ہوگا، یہ شوقیہ مارچ نہیں، مارچ میں سرکاری وسائل استعمال نہیں ہوں گے، توقع ہے کہ مولانا فضل الرحمان اور اپوزیشن جماعتیں مارچ میں شامل ہوں گی۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عوام جمہوری انداز میں تبدیلی اور نئے انتخابات چاہتے ہیں، عوام سیاسی تناؤ اور تقسیم سے بیزار ہو چکے ہیں، نئے صوبوں کے معاملے میں جلد بازی نقصان دہ ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ  بانی پی ٹی آئی کی صحت کا مسئلہ ہے، چیف جسٹس سے سماعت جلد مقرر کرنےکی استدعا ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے مزید کہا کہ نرسنگ کالج واقعے میں طلبا پرپولیس تشدد افسوسناک ہے، متعلقہ ایس ایچ او کو معطل کر دیا گیا ہے، پرامن احتجاج کرنے والوں پر تشدد نہیں ہوگا، وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبوں سے متعلق بیان قابل مذمت ہے، وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے الفاظ واپس لیں۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top