• Home
  • Blog
  • جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان کی مینز ٹیم کی مسلسل چوتھی فتح، ویمنز ٹیم بھی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی
Image

جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان کی مینز ٹیم کی مسلسل چوتھی فتح، ویمنز ٹیم بھی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

مینز جونیئر ایشیا کپ کے آخری راؤنڈ میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دے کر گروپ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی۔

چین میں ان دنوں مینز اینڈ ویمنز جونیئر ہاکی ایشیا کپ جاری ہے، مینز جونیئر ہاکی ایشیا کپ کے آخری راؤنڈ میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو صفر کے مقابلے مین تین گول سے شکست دی۔

 پاکستان جمعہ کو کوریا کے خلاف سیمی فائنل کھیلے گا، پاکستان جونیئر ٹیم ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے۔
​بنگلا دیش کے خلاف میچ کے آغاز سے ہی قومی ٹیم نے جارحانہ انداز اپنایا، پاکستان کی جانب سے رانا ولید نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے میچ کے 9ویں اور 12ویں منٹ میں مسلسل دو فیلڈ گول اسکور کر کے ٹیم کو مضبوط برتری دلائی۔​

میچ کے آخری کوارٹر کے 52ویں منٹ میں غلام مصطفیٰ نے بہترین فیلڈ موو بناتے ہوئے تیسرا گول داغ کر پاکستان کی فتح یقینی بنادی، ٹورنامنٹ میں پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کی یہ مسلسل چوتھی کامیابی ہے۔

ویمنز جونیئر ہاکی ٹیم نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا:

دوسری جانب ویمنز جونیئر ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان اور قازقستان کے درمیان میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔

 قازقستان کی امان گیلدی ژانسایا نے 15ویں منٹ میں گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی، تاہم پاکستانی خواتین کھلاڑیوں نے شاندار کم بیک کیا۔ 

چوتھے کوارٹر کے 55ویں منٹ میں پاکستان کی کپتان شارقہ سرور نے بہترین فیلڈ گول اسکور کر کے مقابلہ برابر کر دیا، اس ڈرا کے بعد قومی ویمنز ٹیم نے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

متعلقہ خبریں۔

وزیر دفاع کی بھارت کو ایک بار پھر وارننگ: جنگ مسلط کی گئی تو گزشتہ سال کی طرح جواب دیں گے

وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو خبردار کیا کہ اگر ہم…

ByByMomina Fatima Sep 26, 2026

امارات نے اسرائیل کو7 اکتوبر کے حملے سے پہلے خبردار کردیا تھا، نیویارک ٹائمز کی تصدیق

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے…

ByByMomina Fatima Sep 26, 2026

کانگو میں فوجی طیارہ حادثے کا شکار، فوجی عدالت کے سربراہ سمیت 14 افراد ہلاک

کنشاسا: جمہوریہ کانگو میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں دو اعلیٰ فوجی…

ByByMomina Fatima Sep 26, 2026

امریکی خفیہ رپورٹ میں انکشاف: سعودی عرب نے جوہری ہتھیار کا آپشن برقرار رکھا ہوا ہے

امریکی انٹیلی جنس کمیونٹی کی کانگریس کو فراہم کردہ خفیہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ سعودی عرب…

ByByMomina Fatima Sep 26, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top