• Home
  • Blog
  • دنیا کا پہلا ملک جہاں تمام شہریوں کو لامحدود اے آئی تک مفت رسائی فراہم کی جائے گی
Image

دنیا کا پہلا ملک جہاں تمام شہریوں کو لامحدود اے آئی تک مفت رسائی فراہم کی جائے گی

آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کا استعمال دنیا بھر میں عام ہوتا جا رہا ہے مگر اب بھی تمام افراد تک اس کی رسائی نہیں ہوسکی۔

مگر جنوبی کوریا دنیا کا پہلا ایسا ملک بننے والا ہے جہاں کے ہر شہری کو مفت اور لامحدود جنریٹیو اے آئی سروس فراہم کی جائے گی۔

جنوبی کورین وزارت سائنس کی جانب سے 3 ٹیکنالوجی کمپنیوں کو اگست 2026 میں یہ ٹاسک دیا گیا تھا کہ وہ ہر شہری کے لیے مفت اور لامحدود اے آئی سروس تیار کرکے فراہم کریں۔

ستمبر میں اس سروس کی بیٹا (beta) ٹیسٹنگ شروع کی جا رہی ہے اور اسے اے آئی فار آل کا نام دیا گیا ہے۔

اس طرح یہ جنوبی کوریا وہ ملک بن گیا ہے جہاں جنریٹیو اے آئی تک رسائی کو عوامی سہولت اور حق قرار دیا گیا ہے۔

یعنی وہاں رہنے والے تمام 5 کروڑ 20 لاکھ شہریوں کو اے آئی کے استعمال پر کوئی خرچہ نہیں کرنا پڑے گا۔

ان کمپنیوں میں جنوبی کوریا کے 2 بڑے ٹیلی کام آپریٹرز اور ایک کورین میسجنگ ایپ شامل تھی۔

ہر ایک نے اپنی ایک ایپ تیار کی اور اے آئی کو ان پراڈکٹس کا حصہ بنا دیا جو لوگ پہلے سے استعمال کر رہے تھے۔

یہ اے آئی سروس فون کالز، ایس ایم، ویب پورٹلز اور دیگر کے ذریعے استعمال کی جاسکے گی۔

یہ ٹولز حکومتی سسٹمز سے بھی منسلک ہوں گے اور ان کو ڈاکٹروں کی اپائنمنٹس، اپارٹمنٹ کی تلاش یا ٹیکس مشاورت وغیرہ کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔

والدین کو بچوں کے لیے تعلیمی مواد کی تجاویز بھی موصول ہوں گی۔

جنوبی کورین حکومت نے اے آئی سے جڑے منصوبوں کے لیے 2026 میں 7.2 ارب ڈالرز مختص کیے ہیں جو کہ گزشتہ سال کے بجٹ سے 3 گنا زیادہ ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

وزیر دفاع کی بھارت کو ایک بار پھر وارننگ: جنگ مسلط کی گئی تو گزشتہ سال کی طرح جواب دیں گے

وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو خبردار کیا کہ اگر ہم…

ByByMomina Fatima Sep 26, 2026

امارات نے اسرائیل کو7 اکتوبر کے حملے سے پہلے خبردار کردیا تھا، نیویارک ٹائمز کی تصدیق

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے…

ByByMomina Fatima Sep 26, 2026

کانگو میں فوجی طیارہ حادثے کا شکار، فوجی عدالت کے سربراہ سمیت 14 افراد ہلاک

کنشاسا: جمہوریہ کانگو میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں دو اعلیٰ فوجی…

ByByMomina Fatima Sep 26, 2026

امریکی خفیہ رپورٹ میں انکشاف: سعودی عرب نے جوہری ہتھیار کا آپشن برقرار رکھا ہوا ہے

امریکی انٹیلی جنس کمیونٹی کی کانگریس کو فراہم کردہ خفیہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ سعودی عرب…

ByByMomina Fatima Sep 26, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top