ریاض سے ریاض ایئر کی تمام پروازیں 7 نومبر تک منسوخ، آپریشن قسیم ایئرپورٹ منتقل کرنے کا اعلان
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کی ایئر لائن ریاض ایئر نے دارالحکومت ریاض سے اپنی تمام پروازیں 7 نومبر تک منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ پروازوں کا آپریشن قسیم ایئرپورٹ منتقل کیا جا رہا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایئر لائن انتظامیہ نے بتایا ہے کہ 25 اکتوبر سے پروازوں کا آپریشن ریاض کے بجائے قسیم ایئرپورٹ سے جاری رہے گا۔
ایئر لائن نے عمرہ زائرین کو ہدایت کی ہے کہ سفر شروع کرنے سے قبل اپنی پرواز کی تازہ صورتحال اور روانگی کے لیے مقررہ ایئرپورٹ کی تصدیق ضرور کرلیں تاکہ کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔
واضح رہے کہ یمنی حوثیوں کے حملوں کے بعد سعودی دارالحکومت کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن معطل کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں، جس کے بعد پروازوں کی منتقلی کا فیصلہ کیا گیا۔














