• Home
  • Blog
  • سعودی عرب میں پاکستانی ملازمین کو کون سی مراعات دی جائیں گی
Portrait of a construction worker indoors with safety gear, showcasing a confident pose.

سعودی عرب میں پاکستانی ملازمین کو کون سی مراعات دی جائیں گی

اسلام آباد : سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانی ملازمین کے لیے ملازمت کے اختتام پرملنے والی مراعات کے حوالے سے اہم معلومات جاری کردی گئی ہیں۔

بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ اسلام آباد (بی ای او ای) کے مطابق سعودی عرب میں ملازمت کے اختتام پر پہلے 5 سال تک سروس کے لیے ہر سال نصف ماہ کی تنخواہ کے برابر مراعات دی جاتی ہیں، جبکہ اس کے بعد ملازم ہر سال ایک مکمل ماہ کی تنخواہ کے برابر مراعات کا حق دار ہوتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اگر کوئی ملازم 2 سے 5 سال کی مدت ملازمت مکمل کرتا ہے تو اسے ہر سال کے حساب سے ایک تہائی ماہ کی تنخواہ کے برابر مراعات دی جاتی ہیں، جبکہ 5 سے 10 سال تک ملازمت مکمل کرنے والے ملازمین کو ہر سال دو تہائی ماہ کی تنخواہ کے برابر مراعات ملتی ہیں۔

بیورو آف امیگریشن نے واضح کیا ہے کہ اگر کسی ملازم کو آجر یا کفیل کی جانب سے غلط کارروائی کے باعث ملازمت سے فارغ کیا جائے تو قانون کے مطابق اسے ملازمت کے اختتام پر مکمل مراعات دی جائیں گی۔

مزید پڑھیں : سعودی عرب میں ملازمت کے قوانین کیا ہیں؟

واضح رہے کہ سعودی عرب میں کسی بھی غیرملکی کے لیے ملازمت سے متعلق قوانین بالکل واضح ہیں، اس کا کفیل اگر وقت پر تنخواہ نہ دے یا معاہدے سے ہٹ کر کام کروائے تو ملازم بعض حالات میں فوری طور پر ملازمت چھوڑ سکتا ہے۔

بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے مطابق سعودی عرب میں ملازمت کا معاہدہ اس وقت ختم کیا جاسکتا ہے جب معاہدے کی مدت پوری ہوجائے۔

اس کے علاوہ کاروباری سرگرمی مستقل طور پر بند کردی جائے یا ملازم کی جانب سے دھوکہ دہی، جسمانی حملہ، راز افشا کرنے یا مسلسل فرائض انجام دینے سے انکار جیسی انضباطی وجوہات موجود ہوں۔

متعلقہ خبریں۔

خواجہ فرید یونیورسٹی میں صنفی تشدد کے خلاف 16 روزہ آگاہی مہم کا آغاز

رحیم یار خان: خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی (KFUEIT)میں 25 نومبر کو صنفی بنیادوں پر…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

رحیم یار خان میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، ساتھی فرار

تھانہ کوٹ سبزل کی حدود میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا،…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

گھریلو تنازع پر شوہر کا بیوی پر تیزاب سے حملہ، خاتون شدید زخمی

گھریلو تنازع پر شوہر کا بیوی پر تیزاب سے حملہ، خاتون شدید زخمی رحیم یار خان: گھریلو تنازع…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

پولیس کی اربوں روپے مالیت کی بڑی برآمدگیوں کی نمائش

پولیس کی اربوں روپے مالیت کی بڑی برآمدگیوں کی نمائش بہاولپور: پنجاب بھر میں پولیس کی جانب سے…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top