سندھ اریگیشن اتھارٹی کے رحیم یار خان کے نکاسی آب منصوبے پر تحفظات، نارا کینال میں آلودہ پانی کے اخراج کا خدشہ
کراچی: سندھ اریگیشن اینڈ ڈرینیج اتھارٹی (سِڈا) نے ضلع گھوٹکی کے قریب مجوزہ نکاسی آب کے نظام پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
اتھارٹی کے مطابق خدشہ ہے کہ مجوزہ نکاسی آب نیٹ ورک کو سرحدی ضلع رحیم یار خان میں واقع سیم و تھور کے خاتمے کے منصوبے (اسکارپ) کے تالابوں سے منسلک کیا جا سکتا ہے، جس کے نتیجے میں نکاسی کا آلودہ پانی نارا کینال میں خارج ہونے کا امکان ہے۔
سندھ اریگیشن حکام نے اس مجوزہ منصوبے کے ممکنہ اثرات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے نکاسی آب کے نظام اور اس کے اخراج کے راستوں سے متعلق تحفظات سامنے رکھے ہیں۔














