• Home
  • Blog
  • وزیراعظم نے وزرا کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس لے لیا
Image

وزیراعظم نے وزرا کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے  وزرا کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس لے لیا۔

وزیراعظم نے کابینہ کے تمام وزرا کو  ایک دوسرےکے خلاف سیاسی بیان بازی سےگریز  کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی مکمل طور پر بند ہونی چاہیے، کابینہ کے اراکین کے درمیان معاملات افہام وتفہیم اور اتفاق سے آگے بڑھنے چاہئیں، وفاقی وزرا کے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے منفی تاثرپیدا ہوتا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ بیان بازی سے تعمیر و ترقی کی سیاست سے توجہ ہٹتی ہے، وفاقی کابینہ کے وزرا اچھا کام کر رہے ہیں لہٰذا توجہ عوامی خدمت اور  تعمیرو ترقی پر رہنی چاہیے جب کہ صوبائی حکومتوں کے نمائندے بھی بیان بازی سےگریزکریں اور مثبت بات چیت کو فروغ دیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی تمام تر توجہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر مرکوز ہے، حکومت معاشی استحکام سے پائیدار معاشی ترقی کی جانب سفرجاری رکھے ہوئے ہے، ہم سب کا فرض ہےکہ سیاسی استحکام کے حوالے سے اپنا بھرپورکردارادا کریں۔

متعلقہ خبریں۔

اُچ شریف میں موٹر سائیکل اور ٹرک کے درمیان تصادم، خاتون جاں بحق، ایک شخص زخمی

اُچ شریف میں موٹر سائیکل اور ٹرک کے درمیان تصادم، خاتون جاں بحق، ایک شخص زخمی بہاولپور: ضلع…

ByBySajid Ali Nov 24, 2026

پاکستان کیخلاف دبئی ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کے بال ٹیمپرنگ پلان کا انکشاف

 آسٹریلوی کرکٹ کا بال ٹیمپرنگ اسکینڈل ایک بار پھر خبروں کی زینت بننے لگا۔ کیپ ٹاؤن اسکینڈل کے…

ByByMomina Fatima Nov 24, 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا خیرپور ڈاہا حادثے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرنے کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا خیرپور ڈاہا حادثے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرنے کا حکم لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب…

ByBySajid Ali Nov 24, 2026

امریکی فوج کی سابق خاتون اہلکار آوارہ کتوں کے حملے میں ہلاک

امریکی فوج کی سابق خاتون اہلکار آوارہ کتوں کے حملے میں ہلاک ہوگئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق…

ByByMomina Fatima Nov 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top