اُچ شریف میں موٹر سائیکل اور ٹرک کے درمیان تصادم، خاتون جاں بحق، ایک شخص زخمی
بہاولپور: ضلع بہاولپور کے علاقے اُچ شریف میں موٹر سائیکل اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں خاتون جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق موٹر سائیکل سوار ایک گاڑی کو اوورٹیک کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ اسی دوران ان کی موٹر سائیکل ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئیں جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔
حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔














