صادق آباد میں 300 مستحق دلہنوں کی اجتماعی شادی، غریب خاندانوں کی مالی معاونت کے لیے جہیز پیکجز بھی تقسیم
صادق آباد: کم آمدنی والے خاندانوں سے تعلق رکھنے والی 300 مستحق دلہنوں کی اجتماعی شادی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں دلہنوں کو رخصتی کے موقع پر جہیز کے پیکجز بھی فراہم کیے گئے۔
تقریب کا مقصد معاشی مشکلات سے دوچار خاندانوں کو بیٹیوں کی شادی کے اخراجات میں معاونت فراہم کرنا اور مستحق دلہنوں کے لیے اجتماعی شادی کا اہتمام کرنا تھا۔














