• Home
  • Blog
  • مولانا فضل الرحمان نے ہم سے کبھی گورنر شپ یا کسی چیز کا تقاضا نہیں کیا: رانا ثنا اللہ
Image

مولانا فضل الرحمان نے ہم سے کبھی گورنر شپ یا کسی چیز کا تقاضا نہیں کیا: رانا ثنا اللہ

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہےکہ مولانا فضل الرحمان نے ہم سے کبھی گورنر شپ یا کسی چیز کا تقاضا نہیں کیا۔

ایک بیان میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ  خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مولانا فضل الرحمان کا ساتھ لینا چاہیے، مولانا فضل الرحمان کی محسن نقوی سے کوئی بات ہوئی ہو تو ہم کچھ کہہ نہیں سکتے۔ْ

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے ہم سے کبھی گورنر شپ یا کسی چیز کا تقاضا نہیں کیا، سمجھتا ہوں کہ یہ نوٹسز سیٹل بھی ہوسکتے ہیں۔

وزیراعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی ہمیں تو کہہ رہے تھے عشق بانی پی ٹی آئی میں مارا جاؤں گا اور خود محسن نقوی سے ملتے تھے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں اس وجہ سے بند ہوئیں کہ پیغامات چلتے تھے اور بیانیے بنائے جاتے تھے ، ان کو بار بار کہا گیا کہ یہ ٹرولنگ نہ کریں یہ نہیں رکتے تھے اس لیے ملاقاتیں بند ہوئیں۔

متعلقہ خبریں۔

لاہور: سیف سٹی نے 40 سال سے بچھڑی بنگلا دیشی خاتون کے اہلِ خانہ کو تلاش کرلیا

لاہور: سیف سٹی نے 40 سال سے بچھڑی بنگلا دیشی خاتون حلیمہ کے اہلِ خانہ کو تلاش کرلیا۔…

ByByMomina Fatima Nov 5, 2026

کراچی: منگھو پیر روڈ کے قریب عمارت کا کچھ حصہ گرگیا، ایک شخص جاں بحق

کراچی: منگھو پیر روڈ کے قریب عمارت کا کچھ حصہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔  کراچی…

ByByMomina Fatima Nov 5, 2026

افتتاح کے 3 روز بعد ہی سندھی مسلم کی فوڈ واک پر ڈکیتی، ڈاکو شہری سے 7 لاکھ کا موبائل فون لے اڑے

کراچی: سندھی مسلم سوسائٹی کی فوڈ واک پر موٹر سائیکل سوار ملزمان شہری سے 7 لاکھ روپے مالیت…

ByByMomina Fatima Nov 5, 2026

ٹرمپ کے مواخذے کیلئے ڈیموکریٹس کو مزید 13سینیٹرز کی حمایت درکار

ٹیکساس: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کیلئے سینیٹ کے67 ووٹ درکار ہوں گے۔  ڈیموکریٹس کے پاس 54…

ByByMomina Fatima Nov 5, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top