محکمہ داخلہ آزادکشمیر نے آج سے وادی میں مرحلہ وار انٹرنیٹ بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق مظفرآباد ڈویژن کے ضلع نیلم میں انٹرنیٹ مکمل بحال کر دیا گیا ۔ ضلع حویلی کہوٹہ میں بھی انٹرنیٹ سروس مکمل بحال کر دی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق میرپور اور بھمبر میں ڈی ایس ایل سروس بحال کر دی گئی ۔جہلم ویلی ،باغ ،دھیرکوٹ اور کوٹلی میں صرف تعلیمی اداروں اور بینکوں کے لیے ڈی ایس ایل سروس بحال کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی اداروں اور بینکوں کو وائٹ لسٹڈ ڈی ایس ایل کنکشن دیا جائے گا۔ نویٹفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وائٹ لسٹڈ اداروں کے سربراہان حلف نامہ جمع کرائیں گے، انٹرنیٹ قومی سلامتی کے خلاف استعمال نہ کرنےکی ضمانت لازمی قرار دی گئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق پونچھ ڈویژن کے راولاکوٹ اور سدھنوتی اضلاع میں انٹرنیٹ سروس معطل رہے گی۔واضح رہے کہ نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی نے انٹرنیٹ سروس آئندہ 2 روز میں بحال کرنے کا اعلان کیا تھا۔

محکمہ داخلہ آزادکشمیر کا آج سے وادی میں مرحلہ وار انٹرنیٹ بحال کرنے کا اعلان۔
متعلقہ خبریں۔
ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے
دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…
پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال
پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…
وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان
پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…
امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا
امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…













