• Home
  • Blog
  • کراچی کے سچل غازی گوٹھ میں دورانِ ڈکیتی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، دو زخمی۔
Image

کراچی کے سچل غازی گوٹھ میں دورانِ ڈکیتی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، دو زخمی۔

کراچی: 

شہر قائد کے علاقے سچل غازی گوٹھ میں ریسٹورنٹ پر ڈکیتی کے دوران مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسٹورنٹ مالک جاوید اقبال کے مطابق 6 مسلح ملزمان ریسٹورنٹ میں داخل ہوئے اور وہاں موجود 14 سے 15 افراد سے موبائل فونز چھین لیے جبکہ کاؤنٹر سے ڈھائی لاکھ روپے سے زائد رقم بھی لوٹ لی۔

جاوید اقبال کے مطابق ملزمان فرار ہوتے ہوئے اندھادھند فائرنگ کرگئے جس کے نتیجے میں ان کا بھائی شہباز جاں بحق دوسرا بھائی اور ایک ریسٹورنٹ ورکر زخمی ہوگیا۔

ریسٹورنٹ مالک کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع 15 پر دینے کے باوجود پولیس تقریباً پونے گھنٹے بعد موقع پر پہنچی جبکہ ریسٹورنٹ میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب ہیں۔

اہلخانہ کے مطابق مقتول شہباز کا تعلق پنجاب کے علاقے لودھراں سے تھا اور اس کی تدفین آبائی علاقے میں کی جائے گی۔

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ سچل کے علاقے میں آئے روز ڈکیتی کی وارداتیں ہو رہی ہیں جس کے باعث شہریوں میں شدید خوف و تشویش پائی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top