• Home
  • Blog
  • ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار
Image

ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار

اٹلانٹا: امریکا کی ڈیلٹا ایئر لائنز کے اہم کمپیوٹر سسٹم میں تکنیکی خرابی کے باعث اٹلانٹا سمیت ملک کے متعدد ہوائی اڈوں پر پروازوں کا شیڈول شدید متاثر ہوگیا، جبکہ ایک ہی روز میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔

رپورٹس کے مطابق متاثرہ پروازیں ڈیلٹا ایئر لائنز کی مجموعی پروازوں کا تقریباً 50 فیصد تھیں۔ اٹلانٹا ایئرپورٹ پر بھی سینکڑوں پروازیں متاثر ہوئیں اور تاخیر کا اوسط دورانیہ تقریباً 57 منٹ ریکارڈ کیا گیا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق طیاروں کے وزن اور توازن کا حساب لگانے والا خودکار کمپیوٹر سسٹم اچانک بند ہوگیا، جس کے باعث پروازوں کی تیاری اور روانگی کا عمل متاثر ہوا۔

ابتدائی طور پر ڈیلٹا ایئر لائنز کی درخواست پر اٹلانٹا سے روانہ ہونے والی پروازوں کے لیے گراؤنڈ اسٹاپ نافذ کردیا گیا، جس کے تحت طیاروں کی روانگی عارضی طور پر روک دی گئی۔ بعد ازاں تکنیکی خرابی کے اثرات امریکا کے دیگر ہوائی اڈوں تک بھی پھیل گئے۔

سسٹم میں خرابی کے باعث مسافروں کو طویل انتظار اور سفری مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ پروازوں کی تاخیر سے مختلف ایئرپورٹس پر معمول کی سرگرمیاں بھی متاثر ہوئیں۔

متعلقہ خبریں۔

پاکستان اور چین کا ایل پی جی پلانٹ سمیت توانائی کے منصوبوں پر عملدرآمد پر اتفاق

اسلام آباد: وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک کی چینی سفیر جیانگ زیڈونگ سے ملاقات ہوئی جس میں  ایل پی…

ByByMomina Fatima Nov 25, 2026

ایران کا ایک اور امریکی ایم کیو-9 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

ایران کا ایک اور امریکی ایم کیو-9 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ تہران: ایران نے ایک اور امریکی…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

بنگلا دیش میں گارمنٹس ورکرز کی کم از کم تنخواہ 17 ہزار ٹکا مقرر، احتجاج کے بعد حکومت کا بڑا فیصلہ

بنگلا دیش میں گارمنٹس ورکرز کی کم از کم تنخواہ 17 ہزار ٹکا مقرر، احتجاج کے بعد حکومت…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں 4 ڈرون حملے ناکام، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں 4 ڈرون حملے ناکام، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ریاض: سعودی عرب…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top