• Home
  • Blog
  • میرے پاس کوئی ٹیلنٹ نہیں تھا بس خوش قسمتی سے اداکار بنا: جیتندر کا انکشاف
Image

میرے پاس کوئی ٹیلنٹ نہیں تھا بس خوش قسمتی سے اداکار بنا: جیتندر کا انکشاف

بالی وڈ کے نامور  اداکار  جیتندر نے خود سے متعلق حیرت انگیز  انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس کوئی ٹیلنٹ نہیں تھا اور وہ خوش قسمتی سے اداکار بنے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں جیتندر نے اپنے بیٹے اداکار تشار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ تشار مجھ سے کہیں بہتر اور زیادہ لگن رکھنے والے اداکار ہیں اور میں یہ بات صرف اس لیے نہیں کہہ رہا کہ وہ میرا بیٹا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ میری خوش قسمتی تھی کہ میں صحیح وقت پر صحیح جگہ پر موجود تھا۔

اداکار نے مزید کہا کہ اگر فلم ساز  وی شانتارام کی نظر مجھ پر نہ پڑتی اور وہ مجھے ہیرو نہ بناتے تو میرے پاس نہ کوئی تجربہ تھا، نہ کوئی خاص صلاحیت اور کچھ بھی نہیں تھا، بس میری قسمت میرے ساتھ تھی۔
سینئر اداکار کا کہنا تھا کہ آج جب میں تشار کو اس کے بیٹے کے ساتھ اتنا وقت گزارتے ہوئے دیکھتا ہوں، تو مجھے اس کی زندگی میں اپنی غیر موجودگی پر شدید پچھتاوا ہوتا ہے، میں الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا کہ اپنے بچوں کے ساتھ وقت نہ گزارنے پر مجھے کتنا برا محسوس ہوتا ہے، کام کا بہانہ کوئی عذر نہیں ہے، یہ ایک ایسا احساسِ جرم اور پچھتاوا ہے جو زندگی بھر میرے ساتھ رہے گا۔

واضح رہے کہ جیتندر کی بالی وڈ میں کئی ہٹ فلمیں رہی ہیں جن میں ہمجولی، جینے کی راہ، کارواں، خوشبو، ہمت والا، دھرم ویر، جودائی، خودغرض اور جانی دشمن شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

ترکی میں تربیتی پرواز کے دوران فوجی ہیلی کاپٹر تباہ، فضائیہ کے 5 اہلکار جاں بحق

ترکی میں تربیتی پرواز کے دوران فوجی ہیلی کاپٹر تباہ، فضائیہ کے 5 اہلکار جاں بحق استنبول: ترکی…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

ایران کے خلاف امریکی کارروائیوں کے لیے جنوری کے آخر تک فنڈنگ موجود ہے، ٹرمپ

ایران کے خلاف امریکی کارروائیوں کے لیے جنوری کے آخر تک فنڈنگ موجود ہے، ٹرمپ واشنگٹن: امریکی صدر…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

محمد ذیشان علی کی خلائی روانگی پاک چین دوستی میں اہم سنگ میل ہے، احسن اقبال

محمد ذیشان علی کی خلائی روانگی پاک چین دوستی میں اہم سنگ میل ہے، احسن اقبال جیوچوان: وفاقی…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی کی تاریخ ساز کامیابی، شین ژو-24 خلائی مشن تیانگونگ اسٹیشن پر پہنچ گیا

پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی کی تاریخ ساز کامیابی، شین ژو-24 خلائی مشن تیانگونگ اسٹیشن پر پہنچ…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top