وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا خیرپور ڈاہا حادثے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرنے کا حکم
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خیرپور ڈاہا اور اُچ شریف کے قریب شدید دھند کے باعث پیش آنے والے المناک ٹریفک حادثے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔
حادثے میں پتھروں سے لدا ٹرک ایک کھڑے منی ٹرک پر الٹ گیا تھا، جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے تھے۔
اطلاعات کے مطابق منی ٹرک ڈیرہ غازی خان سے خیرپور ٹامیوالی جا رہا تھا کہ یہ حادثہ پیش آیا۔ وزیراعلیٰ نے واقعے کی مکمل تحقیقات کرکے تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔














