رحیم یار خان میں آن لائن محبت کے نام پر 58 لاکھ روپے کا فراڈ بے نقاب، 4 ملزمان گرفتار
رحیم یار خان: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) لاہور نے آن لائن محبت کے نام پر لاکھوں روپے کا فراڈ کرنے والے گروہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
این سی سی آئی اے کے مطابق ملزمان کو رحیم یار خان اور لودھراں میں مختلف مقامات پر چھاپے مار کر گرفتار کیا گیا۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان ٹک ٹاک اور واٹس ایپ کے ذریعے خواتین سے جعلی رومانوی تعلقات قائم کرتے اور انہیں دھوکا دے کر رقم بٹورتے تھے۔
تحقیقات کے مطابق گروہ نے ایک خاتون کو جھانسے میں لے کر 58 لاکھ روپے ہتھیائے۔
این سی سی آئی اے نے گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔














