• Home
  • Blog
  • لاہور: مولانا فضل الرحمان کی قیام گاہ کے باہر پولیس تعینات، نقل و حرکت محدود کرنیکی ہدایت
Image

لاہور: مولانا فضل الرحمان کی قیام گاہ کے باہر پولیس تعینات، نقل و حرکت محدود کرنیکی ہدایت

لاہور: جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی قیام گاہ کے باہر پولیس تعینات کردی گئی۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے چوہنگ میں مولانا فضل الرحمان کی قیام گاہ کے باہر پولیس کی نفری تعینات کردی گئی ہے اور مولانا کو نقل و حرکت محدود رکھنے کا بھی کہا گیا ہے۔

دوسری جانب مولانا فضل الرحمان کو گھر میں نظربندکرنے کے معاملے پر ان کی بازیابی کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے جس میں آئی جی پنجاب اور ڈی سی لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست جے یو آئی کے کارکن ابرار حسین ایڈووکیٹ نے دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ پولیس کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کے گھرکی ناکہ بندی کرکے نقل و حرکت محدود کردی گئی ہے لہٰذا عدالت مولانا کی بازیابی کا حکم دے۔

مولانا فضل الرحمان نے لاہور ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کی اےپی سی میں شرکت کرنا تھی۔

متعلقہ خبریں۔

متحدہ عرب امارات میں مسافر بس اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک

راس الخیمہ: متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں مسافر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے…

ByBySajid Ali Nov 24, 2026

صادق آباد میں 300 مستحق دلہنوں کی اجتماعی شادی، غریب خاندانوں کی مالی معاونت کے لیے جہیز پیکجز بھی تقسیم

صادق آباد میں 300 مستحق دلہنوں کی اجتماعی شادی، غریب خاندانوں کی مالی معاونت کے لیے جہیز پیکجز…

ByBySajid Ali Nov 24, 2026

بہاولنگر میں وزیراعلیٰ پنجاب کے ’دھی رانی پروگرام‘ کے تحت 108 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب

بہاولنگر میں وزیراعلیٰ پنجاب کے ’دھی رانی پروگرام‘ کے تحت 108 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب بہاولنگر:…

ByBySajid Ali Nov 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top