• Home
  • Blog
  • پاک چین دوستی کہکشاؤں تک جاپہنچی، پاکستانی خلا باز ذیشان علی چینی خلا بازوں کیساتھ خلا میں پہنچ گئے
Image

پاک چین دوستی کہکشاؤں تک جاپہنچی، پاکستانی خلا باز ذیشان علی چینی خلا بازوں کیساتھ خلا میں پہنچ گئے

چین کا خلائی مشن شینزو تیان گونگ 24 خلائی اسٹیشن پہنچ گیا۔

چینی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق شینزو 24 کامیابی سے چینی خلائی اسٹیشن سے منسلک ہوگیا، خلائی مشن کے عملے میں پاکستانی خلا باز محمد ذیشان بھی شامل ہے، پاکستانی شہری چینی خلائی اسٹیشن پر پہنچنے والے پہلے غیرملکی خلاباز بن گئے۔

پاکستانی وقت کے مطابق خلائی مشن کی پرواز کا مرحلہ صبح 5 بج کر 18 منٹ پر چین کے خلائی مرکز سے  شروع ہوا، ہزاروں کی تعداد میں چینی شہریوں نے خلائی مشن کی روانگی کو براہ راست دیکھا، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال اور چین میں پاکستان کے سفیر بھی اس یادگار لمحے کو دیکھنے کے لیے موجود رہے۔
ذیشان علی خلا میں جانے والے پہلے پاکستانی خلا باز ہیں، وہ تیان گونگ خلائی اسٹیشن پہنچنے والے پہلے غیر ملکی خلا باز بھی ہیں۔

پاکستانی خلاباز ذیشان علی کے ہمراہ دو چینی خلا نورد بھی خلائی شٹل میں سوار ہیں،  خلا نورد ایک ہفتے تک خلا میں موجود رہیں گے اور مختلف سائنسی تجربات انجام دیں گے۔

اس حوالے سے چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق شنزو 24 مشن کے دوران 90 سائنسی تجربات اورٹیکنالوجی ٹیسٹ انجام دیے جائیں گے۔

خلائی مشن پر روانگی سے قبل ذیشان علی کا اپنے پیغام میں کہنا تھا پاک چین دوستی کہکشاؤں تک پہنچ چکی ہے، ذیشان علی نے مشن کو پاکستان کے لیے اعزاز قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں مزید مشترکہ خلائی مشن بھی ہوں گے۔

ذیشان علی نے وزیراعظم سے ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ مشن میں ذیشان علی نہیں پاکستان جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں۔

ایران کا ایک اور امریکی ایم کیو-9 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

ایران کا ایک اور امریکی ایم کیو-9 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ تہران: ایران نے ایک اور امریکی…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

بنگلا دیش میں گارمنٹس ورکرز کی کم از کم تنخواہ 17 ہزار ٹکا مقرر، احتجاج کے بعد حکومت کا بڑا فیصلہ

بنگلا دیش میں گارمنٹس ورکرز کی کم از کم تنخواہ 17 ہزار ٹکا مقرر، احتجاج کے بعد حکومت…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں 4 ڈرون حملے ناکام، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں 4 ڈرون حملے ناکام، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ریاض: سعودی عرب…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

امریکی فوجی اڈے کہیں بھی منتقل کرلیں، ایرانی افواج کی پہنچ سے باہر نہیں ہوں گے، علی عبداللہی

امریکی فوجی اڈے کہیں بھی منتقل کرلیں، ایرانی افواج کی پہنچ سے باہر نہیں ہوں گے، علی عبداللہی…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top