ایران کی زمینی ناکابندی تقریباً ناممکن ہے، متبادل راستے موجود ہیں: عباس عراقچی
تہران: ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران کی زمینی ناکابندی کرنا تقریباً ناممکن ہے کیونکہ ملک کا وسیع جغرافیائی رقبہ پابندیوں کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت فراہم کرتا ہے۔
تہران میں گفتگو کرتے ہوئے عباس عراقچی نے کہا کہ اگر ایران کی زمینی ناکابندی کی کوشش کی گئی تو اس کے لیے متبادل راستے اختیار کیے جا سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے سرحدی روابط اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ ثقافتی تعلقات بھی ایسی کسی صورتحال سے نمٹنے میں اہم معاون ثابت ہوں گے۔













