• Home
  • Blog
  • چین کے شین ژو-24 خلائی مشن میں پہلی بار پاکستانی خلا باز شامل، محمد ذیشان علی تاریخ رقم کریں گے
Image

چین کے شین ژو-24 خلائی مشن میں پہلی بار پاکستانی خلا باز شامل، محمد ذیشان علی تاریخ رقم کریں گے

چین کے شین ژو-24 خلائی مشن میں پہلی بار پاکستانی خلا باز شامل، محمد ذیشان علی تاریخ رقم کریں گے

بیجنگ: چین نے اپنے خلائی اسٹیشن تیانگونگ کے لیے شین ژو-24 کے انسان بردار خلائی مشن کے عملے کا اعلان کردیا ہے، جس میں پہلی مرتبہ کسی غیر ملکی خلا باز کو شامل کیا گیا ہے۔ پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی بھی اس تاریخی مشن کا حصہ ہوں گے۔

چائنا مینڈ اسپیس ایجنسی کے مطابق مشن میں چین کے خلا باز تانگ ہونگ بو اور وو یی کے ساتھ پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی شامل ہیں۔ تانگ ہونگ بو مشن کی قیادت کریں گے، جبکہ تینوں خلا باز خلائی جہاز کے پائلٹ، فلائٹ انجینئر اور پے لوڈ اسپیشلسٹ کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

تانگ ہونگ بو اس سے قبل شین ژو-12 اور شین ژو-17 کے انسان بردار خلائی مشنز میں حصہ لے چکے ہیں۔ شین ژو-24 مشن کے ذریعے وہ تیانگونگ خلائی اسٹیشن کا تین مرتبہ دورہ کرنے والے چین کے پہلے خلا باز بن جائیں گے۔

دوسری جانب وو یی کا تعلق چینی خلا بازوں کی تیسری کھیپ سے ہے اور وہ اس مشن کے ذریعے پہلی مرتبہ خلاء میں جائیں گے۔ پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی تیانگونگ خلائی اسٹیشن کا دورہ کرنے والے پہلے غیر ملکی خلا باز کا اعزاز حاصل کریں گے۔

چائنا مینڈ اسپیس ایجنسی کے ترجمان ژانگ جنگ بو نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ شین ژو-24 انسان بردار خلائی جہاز بدھ کی صبح 8 بج کر 18 منٹ (بیجنگ کے مقامی وقت) پر شمال مغربی چین کے جیوچوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے روانہ کیا جائے گا۔

اس مشن کو پاکستان اور چین کے درمیان خلائی شعبے میں تعاون کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے، جو دونوں ممالک کے سائنسی اور تکنیکی اشتراک کو نئی جہت فراہم کرے گا۔

متعلقہ خبریں۔

بہاولپور: شوہر کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر خاتون کو عمر قید کی سزا

بہاولپور: مقامی عدالت نے شوہر کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر ملزمہ بشیراں مائی کو عمر قید…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

سعودی عرب کی جازان بندرگاہ پر حوثیوں کا پروجیکٹائل حملہ، جدہ کے قریب ڈرون بھی تباہ

ریاض: سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے جازان کی بندرگاہ پر حوثی ملیشیا کی جانب سے داغا گیا…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

یوکرین جنگ میں معمولی غلط فہمی بڑے تصادم کا سبب بن سکتی ہے، جیرڈ کشنر

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اور داماد جیرڈ کشنر نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

مصر میں رنگ روڈ پر خوفناک آتشزدگی، 31 افراد جاں بحق، 21 زخمی، 27 گاڑیاں جل کر تباہ

قاہرہ: مصر کے شہر جیزہ کے علاقے الوراق میں رنگ روڈ پر پیٹرولیم مصنوعات سے بھری گاڑی الٹنے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top