• Home
  • Blog
  • ملک بھر میں بجلی مزید مہنگی کر دی گئی
Image

ملک بھر میں بجلی مزید مہنگی کر دی گئی

نیپرا نے ملک بھر کے لیے ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی مہنگی کر دی۔

مہنگی بجلی سے پریشان عوام کے لیے بریُ خبر ہے کہ ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 2 روپے 6 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی ہے۔

سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں ملک بھر کے لیے بجلی 52 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی۔ نیپرا نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی مہنگی کرنےکا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی جولائی 2026 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی جس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔

ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کےاضافےکا اطلاق ستمبر کے بلوں میں کیا جائے گا جس سے جولائی کی ایڈجسٹمنت کاصارفین پر 33 ارب روپے سے زیادہ کا اصافی بوجھ منتقل ہوگا۔

نیپرا نے اپریل تاجون 2026 کی  سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔ بجلی مہنگی کرنے کا اطلاق ستمبر سے نومبر 2026 کے 3 ماہ کے لیے ہوگا جس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہو گا۔

سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا صارفین پر 12 ارب67 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top