• Home
  • Blog
  • کراچی میں نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کے واقعات میں تشویشناک اضافہ
Image

کراچی میں نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کے واقعات میں تشویشناک اضافہ

راچی: شہر میں نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کے واقعات میں تشویشناک اضافہ ہوا، رواں سال کے دوران تیرہ بچے اور سات بچیوں کی لاشیں ملی چکی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کے تلخ اور دردناک واقعات میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے، جہاں گزشتہ دو روز کے دوران مختلف علاقوں سے مزید چار نومولود بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ گارڈن کے علاقے دھوبی گھاٹ اور کورنگی نمبر 5 میں ایک نجی اسپتال کے قریب سے دو نومولود بچوں کی لاشیں ملیں، جنہیں ضابطے کی کارروائی کے لیے تحویل میں لے کر سرد خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

گزشتہ روز کلفٹن کی ایک عمارت سے نومولود کو نیچے پھینکے جانے کا واقعہ پیش آیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ چکی ہے۔
اس کے علاوہ سرجانی ٹاؤن کی جھاڑیوں سے بھی ایک بچے کی لاش ملی، جسے جنگلی جانوروں نے شدید نقصان پہنچایا تھا۔

ریسکیو ذرائع کی رپورٹ کے مطابق رواں سال اب تک شہر کے مختلف علاقوں سے کل 20 نومولود بچوں کی لاشیں برآمد ہو چکی ہیں، جن میں 13 لڑکے اور 7 لڑکیاں شامل ہیں۔

سماجی حلقوں اور شہریوں نے اس سنگین صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے ان واقعات کی روک تھام اور ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top