• Home
  • Blog
  • وزیراعظم کا اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کو ایک اور خط، مذاکرات کی دوبارہ دعوت
Image

وزیراعظم کا اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کو ایک اور خط، مذاکرات کی دوبارہ دعوت

وزیراعظم  شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کو ایک اور خط لکھتے ہوئے مذاکرات کی دعوت دے دی۔

ذرائع کے مطابق  وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات اور الیکشن کمیشن میں تعیناتیوں سے متعلق خط لکھا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خط میں وزیراعظم کی جانب سے  اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کو مذاکرات کی دعوت بھی دی گئی۔

اپوزیشن ترجمان اخوانزادہ حسین یوسف زئی نے وزیر اعظم کے خط موصول ہونے کی تصدیق بھی کر دی۔

اس سے قبل گزشتہ دنوں وزیراعظم شہبازشریف اور اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کے درمیان چیف الیکشن کمشنر، الیکشن کمیشن کے نئے ارکان کی تقرری کے حوالے سے رابطہ ہوا تھا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے اپوزیشن لیڈرمحمود خان اچکزئی کے خط کا جواب بھجوایا تھا۔

متعلقہ خبریں۔

بالی وڈ اداکار مشتاق خان نے اپنی آخری گفتگو میں کیا کہا؟ بیٹے نے بتادیا

اداکار مشتاق خان مرحوم کے بیٹے محسن خان نے والد کے آخری دنوں کا حال بتادیا۔ بھارتی میڈیا…

ByByMomina Fatima Sep 26, 2026

خاتون یوٹیوبر کو دولت کی نمائش مہنگی پڑگئی، چور گھر سے 81 تولے سونا اور لاکھوں روپے لے اڑے

بھارتی ریاست تامل ناڈو میں سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش ایک سنگین سکیورٹی خطرے میں بدل گئی…

ByByMomina Fatima Sep 26, 2026

میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کی مدت میں توسیع کا فیصلہ تاحال نہ ہوسکا

کراچی: میر رضا قتل کیس کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن کی مدت میں توسیع کی درخواست پر فیصلہ…

ByByMomina Fatima Sep 26, 2026

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کردیا۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے…

ByByMomina Fatima Sep 26, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top