• Home
  • Blog
  • لندن سے چوری کیے گئے موبائل فون چین اسمگل کرنے والے نیٹ ورک کے ارکان کو سزائیں
Image

لندن سے چوری کیے گئے موبائل فون چین اسمگل کرنے والے نیٹ ورک کے ارکان کو سزائیں

لندن: برطانیہ کی میٹروپولیٹن پولیس نے چوری شدہ موبائل فونز چین منتقل کرنے والے ایک بڑے اسمگلنگ نیٹ ورک کا سراغ لگا کر اسے ختم کر دیا، جبکہ کیس میں ملوث تین افراد کو مجموعی طور پر کئی برس قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق مذکورہ گروہ 2024 اور 2025 کے دوران لندن سے تقریباً 40 ہزار موبائل فونز چین اسمگل کرنے میں ملوث رہا، جو اس عرصے میں لندن سے چوری ہونے والے مجموعی موبائل فونز کا تقریباً 40 فیصد بنتے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق میٹ پولیس کے کمانڈر اینڈریو فیدر اسٹون نے بتایا کہ نیٹ ورک کے ارکان سوشل میڈیا کے ذریعے موبائل فون چوری کرنے والوں کو اپنے ساتھ ملاتے تھے اور نیا فون چوری کرکے لانے والے افراد کو 500 پاؤنڈ تک معاوضہ دیا جاتا تھا۔

پولیس کو اس نیٹ ورک کا سراغ ایک چوری شدہ موبائل فون کے مالک کی اطلاع سے ملا۔ ہیتھرو ایئرپورٹ کے قریب ایک گودام میں کوریئر کمپنی کے پیکٹ سے موبائل فون کی گھنٹی سنائی دی، جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔ چور فون کو ایلومینیم فوائل میں لپیٹنے میں ناکام رہے تھے، جس کے باعث اس کا سگنل بلاک نہیں ہو سکا۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گودام سے 800 سے زائد چوری شدہ موبائل فون برآمد کیے۔ بعد ازاں فرانزک شواہد اور نگرانی کے ذریعے نیٹ ورک میں ملوث افراد تک پہنچا گیا۔

عدالت نے محمد خادی خیل کو ساڑھے 9 سال، عصمت میا خیل کو 9 سال جبکہ منصور محمد کو ساڑھے 6 سال قید کی سزا سنائی۔

رپورٹ کے مطابق لندن میں موبائل فون چوری کے سب سے زیادہ واقعات ویسٹ منسٹر کے علاقے میں پیش آتے ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

عازمین حج کو اب گھر پر ہی یہ تمام سہولتیں ملیں گی!

اسلام آباد (27 ستمبر 2026): پاک حج ایپ پر عازمین حج کی سہولت کے متعدد فیچرز متعارف کرائے…

ByByMomina Fatima Sep 27, 2026

سہیل آفریدی اور علی امین گنڈاپور کے درمیان اہم ملاقات

پشاور (27 ستمبر 2026): وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے سابق وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور سے…

ByByMomina Fatima Sep 27, 2026

خاتون کے دماغ میں کیڑے اور ان کے انڈوں کی دریافت

ویسے تو طفیلی کیڑے اکثر لوگوں کے نظام ہاضمہ تک پہنچ جاتے ہیں مگر فلپائن میں تو ایک…

ByByMomina Fatima Sep 27, 2026

عازمین حج کیلئے گھر بیٹھے پیکج، دورانیہ اور رہائش میں ترمیم کی سہولت فراہم کردی گئی

اسلام آباد: پاک حج ایپ پر عازمین حج کی سہولت کے متعدد فیچرز متعارف کرادیے گئے ہیں۔ اعلامیے…

ByByMomina Fatima Sep 27, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top