• Home
  • Blog
  • کے پی میں معدنیات کے لائسنس پی ٹی آئی نے جاری کیے: خواجہ آصف
Image

کے پی میں معدنیات کے لائسنس پی ٹی آئی نے جاری کیے: خواجہ آصف

سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں معدنیات کے لائسنس کی بڑی تعداد پاکستان تحریک انصاف کے دورِ حکومت میں جاری ہوئی جب کہ اس شعبے میں عسکری اداروں کا براہِ راست حصہ نہیں تھا۔

سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا ہے کہ  قیام پاکستان سے 2010 تک خیبرپختونخوا میں معدنیات کے 482 لائسنس یا ٹائٹلز جاری ہوئے جب کہ 2020 تک یہ تعداد بڑھ کر ایک ہزار 762، فروری 2024 تک 3 ہزار 962 اور موجودہ وقت میں 4 ہزار 917
ہوچکی ہے، ان میں سے 4 ہزار 133 لائسنس آباد اضلاع اور 784 ضم شدہ اضلاع میں جاری کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ اس پورے عرصے میں عسکری ادارے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کو صرف ایک لائسنس ملا جو 2015 میں شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں دیا گیا تھا، ایف ڈبلیو او تعمیراتی اور بحالی کے کاموں میں مصروف رہا۔

خواجہ آصف نے بتایا کہ اس وقت 500 سے زائد نئی درخواستیں زیر غور ہیں جن میں سے کوئی بھی عسکری ادارے کی جانب سے نہیں ہے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ کل ایک شخص کہتا تھا کہ فضل الرحمان کو مولانا کہنا گناہ ہے، کل اس پارٹی کے شخص نے کہا کہ ان کی خوش قسمتی ہے کہ مولانافضل الرحمان ان کے ساتھ ہیں،  ہم سیاست دان اپنی تکریم اور عزت مٹی میں خود رولتے ہیں،  اچھی بات ہے کہ کل کے دشمن آج دوست ہونے چاہئیں، ساری دنیا میں ہوتاہے،اصولوں کی بنیاد پرہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فوج نے تمام محاذ پر لیڈ کیا ہے، فیلڈ مارشل نے لیڈ کیا ہے،  اسٹیل مل کو تالے لگ چکے ہیں، فوجی فاونڈیشن نے 323 ارب روپے ٹیکس جمع کرایا ، حق اور سچ کو بولنا چاہیے،  ثمرات آپ کے سامنے آئیں گے۔

متعلقہ خبریں۔

پاکستان اور چین کا ایل پی جی پلانٹ سمیت توانائی کے منصوبوں پر عملدرآمد پر اتفاق

اسلام آباد: وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک کی چینی سفیر جیانگ زیڈونگ سے ملاقات ہوئی جس میں  ایل پی…

ByByMomina Fatima Nov 25, 2026

ایران کا ایک اور امریکی ایم کیو-9 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

ایران کا ایک اور امریکی ایم کیو-9 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ تہران: ایران نے ایک اور امریکی…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

بنگلا دیش میں گارمنٹس ورکرز کی کم از کم تنخواہ 17 ہزار ٹکا مقرر، احتجاج کے بعد حکومت کا بڑا فیصلہ

بنگلا دیش میں گارمنٹس ورکرز کی کم از کم تنخواہ 17 ہزار ٹکا مقرر، احتجاج کے بعد حکومت…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں 4 ڈرون حملے ناکام، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں 4 ڈرون حملے ناکام، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ریاض: سعودی عرب…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top