کراچی: منگھو پیر روڈ کے قریب عمارت کا کچھ حصہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
کراچی کے علاقے نیا ناظم آباد، منگھو پیر روڈ کے قریب عمارت کا حصہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے مقام پر ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا اور ملبے تلے مزید کسی شخص کے دبے ہونے کا خدشہ نہیں ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور کہا حادثے کی وجوہات اور غفلت سے متعلق آگاہ کیا جائے۔














