• Home
  • Blog
  • امریکی حملے اور ایران کی جوابی کارروائی کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں ایک ڈالر سے بڑھ گئیں۔
Dramatic silhouette of an oil pump jack against a vibrant sunset sky, emphasizing energy extraction.

امریکی حملے اور ایران کی جوابی کارروائی کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں ایک ڈالر سے بڑھ گئیں۔

امریکا کی جانب سے ایرانی جزیرے پر حملے اور تہران کی جانب سے جوابی کارروائی کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں ایک ڈالر فی بیرل سے زیادہ بڑھ گئیں۔مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع چھٹے ماہ میں داخل ہونے کے ساتھ برینٹ خام تیل کی قیمت 1.08 ڈالر یا 1.23 فیصد اضافے کے بعد 89.18 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔دوسری جانب امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 92 سینٹ یا 1.10 فیصد اضافے کے بعد 84.32 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ صورتحال ایک بار پھر کشیدگی میں اضافے کے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔یہ صورتحال کتنی دیر برقرار رہے گی، اس بارے میں کچھ کہنا مشکل ہے، یہ چند دن بھی ہوسکتے ہیں اور کئی ہفتے بھی۔واضح رہے کہ امریکا نے ایران کے جزیرے لارک پر فضائی حملہ کیا جس میں پاسداران انقلاب کے 2 راکٹ لانچرز تباہ کرنے کا دعویٰ  کیا گیا۔ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ جزیرہ لارک پر امریکی حملے میں متعدد ایرانی اہلکار اور شہری شہید و زخمی ہوئے۔بعد ازاں ایران نے لارک جزیرے پر حملے کے جواب میں اردن میں تعینات امریکی فورسز پر حملہ کر دیا۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top