• Home
  • Blog
  • امریکی پابندیوں کے بعد ایرانی ریال مزید کمزور، بلیک مارکیٹ میں ڈالر 28 لاکھ 20 ہزار ریال تک پہنچ گیا
Image

امریکی پابندیوں کے بعد ایرانی ریال مزید کمزور، بلیک مارکیٹ میں ڈالر 28 لاکھ 20 ہزار ریال تک پہنچ گیا

امریکی پابندیوں کے بعد ایرانی ریال مزید کمزور، بلیک مارکیٹ میں ڈالر 28 لاکھ 20 ہزار ریال تک پہنچ گیا

تہران: امریکا کی جانب سے ایران کے مالیاتی نظام سے منسلک دو درجن سے زائد کمپنیوں، ایکسچینج ہاؤسز اور افراد پر نئی پابندیاں عائد کرنے کے اعلان کے بعد ایرانی کرنسی ریال کی قدر میں بلیک مارکیٹ میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ایرانی ریال کی حالیہ گراوٹ کو کئی دہائیوں سے جاری امریکا ایران کشیدگی، جوہری تنازع، بین الاقوامی پابندیوں اور ایران کے اندرونی معاشی مسائل کا تسلسل قرار دیا جا رہا ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق منگل کی سہ پہر ایرانی بلیک مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر کی قیمت بڑھ کر تقریباً 28 لاکھ 20 ہزار ریال ہوگئی، جبکہ پیر کے روز یہ قیمت تقریباً 26 لاکھ 80 ہزار ریال تھی۔ اس طرح صرف ایک روز میں ڈالر کے مقابلے میں ایرانی کرنسی کی قدر میں تقریباً 5 فیصد کمی ہوئی۔

اسی طرح یورو کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا اور یہ بڑھ کر تقریباً 30 لاکھ 70 ہزار ریال تک پہنچ گئی، جبکہ ایک روز قبل اس کی قیمت تقریباً 29 لاکھ 40 ہزار ریال تھی۔

رپورٹ کے مطابق ایران میں شہری عموماً غیر سرکاری یا بلیک مارکیٹ کے شرح تبادلہ کو ترجیح دیتے ہیں، کیونکہ مرکزی بینک کی جانب سے مقرر کردہ سرکاری شرح تبادلہ مارکیٹ میں رائج نرخوں کے مقابلے میں خاصی کم ہوتی ہے۔

متعلقہ خبریں۔

بہاولپور: شوہر کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر خاتون کو عمر قید کی سزا

بہاولپور: مقامی عدالت نے شوہر کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر ملزمہ بشیراں مائی کو عمر قید…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

سعودی عرب کی جازان بندرگاہ پر حوثیوں کا پروجیکٹائل حملہ، جدہ کے قریب ڈرون بھی تباہ

ریاض: سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے جازان کی بندرگاہ پر حوثی ملیشیا کی جانب سے داغا گیا…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

یوکرین جنگ میں معمولی غلط فہمی بڑے تصادم کا سبب بن سکتی ہے، جیرڈ کشنر

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اور داماد جیرڈ کشنر نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

مصر میں رنگ روڈ پر خوفناک آتشزدگی، 31 افراد جاں بحق، 21 زخمی، 27 گاڑیاں جل کر تباہ

قاہرہ: مصر کے شہر جیزہ کے علاقے الوراق میں رنگ روڈ پر پیٹرولیم مصنوعات سے بھری گاڑی الٹنے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top