ایران میں بغیر حجاب کے کانسرٹ میں پرفارم کرنے پر ایک گلوکارہ کو 74 کوڑے مارنے کی سزا دی گئی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایرانی گلوکارہ پرستو احمدی کو چند روز قبل 74 کوڑے مارے گئے، گلوکارہ کے بینڈ کے دیگر 4 ارکان کو بھی 74، 74 کوڑے مارے گئے۔ ایرانی گلوکارہ پر دو سال کی پابندی بھی عائد کر دی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکارہ اور ان کی ٹیم کو یہ سزا ایک ایسی پرفارمنس پر دی گئی جس میں پرستو احمدی لازمی حجاب کے بغیر منظرِعام پر آئی تھیں۔
رپورٹس کے مطابق گلوکارہ پرستو احمدی نے دسمبر 2024 میں ایک کانسرٹ میں بغیر آستینوں والا لباس پہنا تھا جس پر انہیں ایران میں شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔














