بہاولنگر: تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں 4 سالہ بچہ جاں بحق جبکہ اس کے والدین شدید زخمی ہوگئے۔
حادثے کے وقت موٹر سائیکل پر ایک خاندان سوار تھا۔ حادثے میں کمسن بچے سبتین نے موقع پر ہی دم توڑ دیا، جبکہ زخمی والدین مصطفیٰ اور منیرہ کو تشویشناک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔














