چشتیاں: دھاراں والا روڈ پر تیز رفتار مسافر بس بے قابو ہوکر مویشیوں کے ریوڑ میں جا گھسی، جس کے نتیجے میں 12 گائیں ہلاک جبکہ 8 دیگر جانور اور چرواہا شدید زخمی ہوگئے۔
ہلاک ہونے والی گائیوں کی مالیت تقریباً 50 لاکھ روپے بتائی گئی ہے، جبکہ زخمی چرواہے اشفاق کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
حادثے کے بعد بس ڈرائیور اور عملہ موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، جبکہ متاثرہ خاندان نے ڈرائیور کی گرفتاری اور مالی معاوضے کا مطالبہ کیا ہے۔














