پیرس: فرانس میں طلبہ کے احتجاج میں شدت آگئی، مختلف شہروں میں ہونے والے مظاہروں کے دوران پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں درجنوں افراد زخمی جبکہ سیکڑوں کو گرفتار کرلیا گیا، جن میں زیادہ تر نوعمر طلبہ شامل ہیں۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اساتذہ کی کمی اور اسکولوں کی خستہ حال عمارتوں کے خلاف شروع ہونے والے احتجاج کا دائرہ ملک بھر کے مزید اسکولوں تک پھیل گیا ہے۔
طلبہ کا کہنا ہے کہ کلاس رومز میں گنجائش سے زیادہ طلبہ موجود ہوتے ہیں، اساتذہ کی کمی کا سامنا ہے جبکہ طویل اوقاتِ کار اور بعض اسکولوں میں شدید گرمی نے بھی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔
فرانس کے وزیر تعلیم ایڈورڈ جیفری نے صحافیوں کو بتایا کہ احتجاج شروع ہونے کے بعد سے اب تک طلبہ اور اسکول عملے سمیت 119 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ ان میں زیادہ تر اسکول پرنسپلز اور اساتذہ شامل ہیں۔














