لندن: برطانیہ میں ایک فائر فائٹر نے قانونی ماہرین کی بھاری فیس سے بچنے کے لیے چیٹ جی پی ٹی کی مدد حاصل کی اور عدالت میں خود اپنا مقدمہ لڑ کر سابقہ گرل فرینڈ سے 40 ہزار پاؤنڈ کی رقم واپس حاصل کرلی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق کریگ ٹچنر نے 2022ء میں اپنی سابقہ گرل فرینڈ کو سرمایہ کاری کے لیے 40 ہزار پاؤنڈ دیے تھے۔ دونوں کے درمیان رقم کو پریمیئم بانڈز میں سرمایہ کاری کرنے اور حاصل ہونے والا منافع تقسیم کرنے پر اتفاق ہوا تھا۔
تاہم رشتہ ختم ہونے کے بعد رقم کی واپسی کے معاملے پر دونوں کے درمیان تنازع پیدا ہوگیا، جس کے بعد کریگ ٹچنر نے عدالت سے رجوع کیا۔
رپورٹ کے مطابق انہوں نے مقدمے کی تیاری اور قانونی معاملات کو سمجھنے کے لیے چیٹ جی پی ٹی سے مدد لی اور عدالت میں خود اپنا مقدمہ پیش کیا، جس کے نتیجے میں انہیں 40 ہزار پاؤنڈ واپس مل گئے۔














