تہران: ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اب ماضی جیسا ملک نہیں رہا اور امریکا بھی فاتح طاقت کے بجائے شکست خوردہ ملک بن چکا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں محسن رضائی کا کہنا تھا کہ دنیا بدل چکی ہے اور موجودہ عالمی نظام کو ماضی کی تصاویر کے ذریعے پرانی صورتحال میں واپس نہیں لے جایا جا سکتا۔
محسن رضائی کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک تصویر شیئر کیے جانے کے بعد سامنے آیا۔
تصویر میں ٹرمپ کا موازنہ چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ 1945ء کی یالٹا کانفرنس میں شریک اتحادی رہنماؤں سے کیا گیا تھا۔














