• Home
  • Blog
  • مریم نواز کے نام سے منسوب کارڈیالوجی اور پیڈیاٹرک انسٹی ٹیوٹس کیلئے 32 ارب روپے منظور
Image

مریم نواز کے نام سے منسوب کارڈیالوجی اور پیڈیاٹرک انسٹی ٹیوٹس کیلئے 32 ارب روپے منظور

لاہور: صوبہ پنجاب میں تین بڑے طبی منصوبوں کے لیے اربوں روپے کی انتظامی منظوری دے دی گئی۔

’مریم نواز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی‘ کے لیے 15 ارب 39 کروڑ، ’مریم نواز انسٹی ٹیوٹ آف پیڈیاٹرک ہیلتھ سائنسز‘ کے لیے 17 ارب 25 کروڑ اور لیہ میں میڈیکل کالج کے قیام کے لیے 4 ارب 40 کروڑ روپے سے زائد کی منظوری دی گئی۔

گوجرانوالہ کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ منصوبہ 30 اپریل 2029 تک مکمل کرنے کی مدت مقرر کی گئی ہے، انسٹی ٹیوٹ کے قیام سے گوجرانوالہ اور گردونواح کے لاکھوں شہریوں کو امراضِ قلب اور خون کی شریانوں سے متعلق جدید تشخیص اور علاج کی سہولیات فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

علاوہ ازیں، پیڈیاٹرک ہیلتھ سائنسز منصوبہ 30 جون 2028 تک مکمل کرنے کی مدت، جب کہ لیہ میڈیکل کالج منصوبہ 30 جون 2028 تک مکمل کرنے کی مدت مقرر کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ مہینے اگست میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور میں جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح کیا تھا، اور کہا تھا کہ یہ اسپتال ان کا ایک خواب تھا۔ انھوں نے کہا ’’دل کا مرض اتنا بڑھ گیا ہے، ہر گھر میں دل کا مریض موجود ہے، پورے پاکستان سے امراض قلب کے مریض علاج کے لیے یہاں آ سکتے ہیں۔‘‘

گزشتہ برس جولائی میں پنجاب حکومت نے لاہور کے جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا نام تبدیل کر کے ’مریم نواز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکیولر ڈیزیزز‘ رکھ دیا تھا، جس پر سیاسی حلقوں اور سوشل میڈیا پر حکومت کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا، جس کی وجہ سے یہ فیصلہ واپس لینا پڑا۔

متعلقہ خبریں۔

پاکستان اور چین کا ایل پی جی پلانٹ سمیت توانائی کے منصوبوں پر عملدرآمد پر اتفاق

اسلام آباد: وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک کی چینی سفیر جیانگ زیڈونگ سے ملاقات ہوئی جس میں  ایل پی…

ByByMomina Fatima Nov 25, 2026

ایران کا ایک اور امریکی ایم کیو-9 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

ایران کا ایک اور امریکی ایم کیو-9 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ تہران: ایران نے ایک اور امریکی…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

بنگلا دیش میں گارمنٹس ورکرز کی کم از کم تنخواہ 17 ہزار ٹکا مقرر، احتجاج کے بعد حکومت کا بڑا فیصلہ

بنگلا دیش میں گارمنٹس ورکرز کی کم از کم تنخواہ 17 ہزار ٹکا مقرر، احتجاج کے بعد حکومت…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں 4 ڈرون حملے ناکام، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں 4 ڈرون حملے ناکام، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ریاض: سعودی عرب…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top