• Home
  • Blog
  • پاکستانی وزیر سے باضابطہ دوطرفہ بات چیت نہیں ہوئی: بھارتی وزیر ثقافت
Image

پاکستانی وزیر سے باضابطہ دوطرفہ بات چیت نہیں ہوئی: بھارتی وزیر ثقافت

بھارت میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کے پہلے تہذیبی مکالمہ فورم کے اختتام پر بھارتی وزیر ثقافت وویک اگروال نے واضح کیا ہے کہ پاکستانی وفاقی وزیر مصدق ملک کے ساتھ اجلاس کے موقع پر بھارت کی کوئی باضابطہ دوطرفہ بات چیت نہیں ہوئی۔ 

ایس سی او تہذیبی مکالمہ فورم ختم ہوگیا جس کے اعلامیے میں مشترکہ ثقافتی منصوبوں اور ورثے کے تحفظ پر زور دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق وویک اگروال سے جب پوچھا گیا کہ کیا فورم کے موقع پر پاکستان اور بھارت کے درمیان علیحدہ مذاکرات ہوئے تو انہوں نے جواب دیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان کوئی باضابطہ دوطرفہ بات چیت نہیں ہوئی۔ 

تاہم ان کا کہنا تھا کہ ضیافتوں اور اجلاس کے دوران بھارتی وفد کے ارکان کی پاکستانی وزیر سے ملاقاتیں اور غیر رسمی تبادلہ خیال ضرور ہوا۔ 

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق مصدق ملک نے تاجکستان اور ایران کے حکام سے دوطرفہ ملاقاتیں کیں جن میں ثقافتی تعاون اور باہمی روابط سے متعلق امور زیر بحث آئے۔ 

تاہم دستیاب اطلاعات میں بھارتی حکام کے ساتھ کسی باضابطہ پاک بھارت مذاکرات کی تصدیق نہیں ہوئی۔ 

تین روزہ فورم کا اختتام 22 نومبر کو انڈراپرستھا اعلامیے کی منظوری کے ساتھ ہوا، اعلامیے میں تہذیبی ورثے کے تحفظ، ثقافتی نوادرات کی غیر قانونی اسمگلنگ کی روک تھام، مختلف تہذیبوں کو مساوی اہمیت دینے اور مشترکہ ثقافتی منصوبوں کے فروغ پر زور دیا گیا۔

متعلقہ خبریں۔

ایران کا ایک اور امریکی ایم کیو-9 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

ایران کا ایک اور امریکی ایم کیو-9 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ تہران: ایران نے ایک اور امریکی…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

بنگلا دیش میں گارمنٹس ورکرز کی کم از کم تنخواہ 17 ہزار ٹکا مقرر، احتجاج کے بعد حکومت کا بڑا فیصلہ

بنگلا دیش میں گارمنٹس ورکرز کی کم از کم تنخواہ 17 ہزار ٹکا مقرر، احتجاج کے بعد حکومت…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں 4 ڈرون حملے ناکام، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں 4 ڈرون حملے ناکام، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ریاض: سعودی عرب…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

امریکی فوجی اڈے کہیں بھی منتقل کرلیں، ایرانی افواج کی پہنچ سے باہر نہیں ہوں گے، علی عبداللہی

امریکی فوجی اڈے کہیں بھی منتقل کرلیں، ایرانی افواج کی پہنچ سے باہر نہیں ہوں گے، علی عبداللہی…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top