• Home
  • Blog
  • کراچی: بین الصوبائی کار لفٹر گروہ کے 3 ملزمان گرفتار، اسلام آباد سے چوری کار بھی برآمد
Image

کراچی: بین الصوبائی کار لفٹر گروہ کے 3 ملزمان گرفتار، اسلام آباد سے چوری کار بھی برآمد

کراچی میں عزیز بھٹی پارک کے قریب ہونے والے پولیس مقابلے کے بعد بین الصوبائی کار لفٹر گروہ کے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ 

پولیس کے مطابق عزیز بھٹی پارک کے قریب اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 3 مبینہ کار لفٹر زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت نقیب اللہ، محمد سلیم اور علی رضا کے نام سے ہوئی، ملزمان کے قبضے سے اسلام آباد کے تھانہ سبزی منڈی کی حدود سے چوری کی گئی گاڑی برآمد کرلی گئی، جبکہ 34 قیمتی موبائل فونز اور اسلحہ بھی تحویل میں لے لیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان بدنام زمانہ کار لفٹر گروہ کے سرگرم کارندے ہیں، جو مختلف شہروں میں گاڑیاں چوری کرنے سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں۔

حکام کے مطابق مذکورہ گروہ مختلف شہروں میں کار لفٹنگ کی وارداتوں میں انتہائی مطلوب تھا، جبکہ گرفتار ملزمان کے بعض ساتھی پنجاب میں بھی پولیس مقابلوں کے دوران مارے جا چکے ہیں۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے منتقل کردیا ہے، جبکہ گروہ کے دیگر ساتھیوں اور وارداتوں سے متعلق مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

بہاولپور: شوہر کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر خاتون کو عمر قید کی سزا

بہاولپور: مقامی عدالت نے شوہر کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر ملزمہ بشیراں مائی کو عمر قید…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

سعودی عرب کی جازان بندرگاہ پر حوثیوں کا پروجیکٹائل حملہ، جدہ کے قریب ڈرون بھی تباہ

ریاض: سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے جازان کی بندرگاہ پر حوثی ملیشیا کی جانب سے داغا گیا…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

یوکرین جنگ میں معمولی غلط فہمی بڑے تصادم کا سبب بن سکتی ہے، جیرڈ کشنر

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اور داماد جیرڈ کشنر نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

مصر میں رنگ روڈ پر خوفناک آتشزدگی، 31 افراد جاں بحق، 21 زخمی، 27 گاڑیاں جل کر تباہ

قاہرہ: مصر کے شہر جیزہ کے علاقے الوراق میں رنگ روڈ پر پیٹرولیم مصنوعات سے بھری گاڑی الٹنے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top