• Home
  • Blog
  • گل پلازہ آتشزدگی کیس: پولیس چالان میں پلازہ ایسوسی ایشن کو مرکزی ذمہ دار قرار دے دیا گیا
Image

گل پلازہ آتشزدگی کیس: پولیس چالان میں پلازہ ایسوسی ایشن کو مرکزی ذمہ دار قرار دے دیا گیا

کراچی: گل پلازہ آتشزدگی کیس میں پولیس چالان میں گل پلازہ ایسوسی ایشن کو مرکزی ذمہ دار قرار دے دیا گیا جبکہ سرکاری اداروں کو کلین چٹ مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے معروف تجارتی مرکز ‘گل پلازہ’ میں پیش آنے والے آتشزدگی کے واقعے کا نهایی تفتیشی چالان پولیس نے عدالت میں جمع کرا دیا۔

پولیس چالان میں گل پلازہ ایسوسی ایشن کو واقعے کا مرکزی ذمہ دار قرار دیا گیا ہے، جبکہ کے ایم سی ، فائر بریگیڈ اور سول ڈیفنس سمیت دیگر سرکاری اداروں کو کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

پولیس کی جانب سے چالان میں کہا گیا ان اداروں کی جانب سے کوئی غفلت ثابت نہیں ہوئی۔

چالان میں عمارت اور دکانوں میں فائر سیفٹی اور دیگر حفاظتی انتظامات کی شدید کمی اور گل پلازہ انتظامیہ کی مبینہ غفلت کا تفصیلی ذکر کیا گیا ہے، اس حوالے سے دکانداروں اور دیگر متعلقہ افراد کے بیانات بھی شامل کیے گئے ہیں۔
تفتیش کے دوران ڈی وی آر ، سی سی ٹی وی فوٹیجز اور دیگر اہم شواہد حاصل کیے گئے۔

فرانزک رپورٹ کے مطابق موقع سے ملنے والی اشیاء میں کسی قسم کے دھماکہ خیز مواد یا قابلِ اشتعال مائع کے آثار نہیں ملے، تاہم کچھ اشیاء میں جلنے کے بعد باقی رہ جانے والے کیمیائی ذرات کی موجودگی کی نشاندہی ہوئی ہے۔

پولیس نے اس مقدمے کی مضبوطی کے لیے چالان میں 87 افراد کو بطور گواہ شامل کیا ہے تاہم چالان مزید قانونی کارروائی اور عدالتی احکامات کے لیے عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top