گوجرانوالہ میں بوری بند لاش ملنے کے واقعہ کا ڈراپ سین ہوگیا جہاں مقتول کے دوست ہی اس کے قاتل نکلے۔
سی پی او گوجرانوالہ صہیب اشرف کے مطابق یہ واقعہ گوجرانوالہ کے علاقے جنڈیالہ باغوالہ میں 10 نومبر کو میں پیش آیا تھا اور مقتول اسکریپ کا کام کرتا ہے جب کہ دونوں ملزمان اس کے دوست ہیں۔
سی پی او گوجرانوالہ کا کہنا ہے کہ مقتول نے ملزمان کو ادھار رقم دے رکھی تھی واپس مانگنے پر ملزمان نے مبینہ طور پر زہر دیکر قتل کیا اور جرم چھپانے کے لیے لاش کو بوری میں ڈال کر ایک خالی پلاٹ میں پھینک دیا تھا۔
پولیس کے مطابق ورثاء نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا تاہم اب دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔














