• Home
  • Blog
  • ملک بھر میں خناق، کالی کھانسی، خسرہ اور موسمی انفلوئنزا کے کیسز میں اضافہ
Image

ملک بھر میں خناق، کالی کھانسی، خسرہ اور موسمی انفلوئنزا کے کیسز میں اضافہ

ملک بھر میں خناق، کالی کھانسی، خسرہ اور موسمی انفلوئنزا کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر قومی ادارہ صحت نے متعدی بیماریوں کے پھیلاؤ سے متعلق دو الگ الگ ایڈوائزریز جاری  کردیں۔

حکام کے مطابق  اسلام آباد کے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسپتال میں خناق کے متعدد مریض زیر علاج ہیں جبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں کالی کھانسی کے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

دوسری جانب ملک بھر میں خسرے کے باعث کئی سو بچوں کی اموات کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جس پر طبی ماہرین نے بچوں میں ویکسینیشن کی ناکافی شرح پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بچوں کی ویکسینیشن کی شرح بڑھانے کے لیے وفاقی اور صوبائی ادارے مؤثر کردار ادا نہیں کر سکے جبکہ سوشل میڈیا پر ویکسین کے خلاف منفی اور گمراہ کن مہمات کی روک تھام میں بھی متعلقہ ادارے ناکام رہے۔

متعلقہ خبریں۔

چشتیاں میں تیز رفتار بس مویشیوں کے ریوڑ سے ٹکرا گئی، 12 گائیں ہلاک، چرواہا شدید زخمی

چشتیاں: دھاراں والا روڈ پر تیز رفتار مسافر بس بے قابو ہوکر مویشیوں کے ریوڑ میں جا گھسی،…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

بہاولنگر میں ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 4 سالہ بچہ جاں بحق، والدین شدید زخمی

بہاولنگر: تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں 4 سالہ بچہ جاں بحق…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

نئے صوبوں کے قیام کا مطالبہ، جہانگیر ترین نے رحیم یار خان کے عوام کی مشکلات اجاگر کردیں

سابق سرپرستِ اعلیٰ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر خان ترین نے نئے صوبوں کے قیام پر زور دیتے ہوئے…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

رحیم یار خان میں آئندہ 18 ماہ کے دوران کینسر علاج یونٹ قائم کرنے کا اعلان

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے رحیم یار خان میں امراضِ قلب کے علاج کی سہولیات فعال…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top