• Home
  • Blog
  • ریفرنڈم کے معاملے پر وزراء کے ایک مخصوص گروپ کے طرز عمل کی مذمت کرتے ہیں: رضا ربانی
Image

ریفرنڈم کے معاملے پر وزراء کے ایک مخصوص گروپ کے طرز عمل کی مذمت کرتے ہیں: رضا ربانی

سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کا کہنا ہے کہ ریفرنڈم کے معاملے  پر وزراء کے ایک مخصوص گروپ کے طرز عمل کی مذمت کرتے ہیں۔ 

پیپلزپارٹی رہنما رضا ربانی کا کہنا ہے کہ ریفرنڈم آرٹیکل239/4 میں صوبائی حدودمیں تبدیلی کے وضع کردہ طریقہ کارکا متبادل نہیں، ریفرنڈم کے معاملے پر وزراء کےایک مخصوص گروپ کےطرزعمل کی مذمت کرتےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کہا جارہا ہے ریفرنڈم کےنتائج حق میں آئےتو انہیں عدالت میں توثیق کےلیے پیش کیاجائےگا، ایسا کرنا پارلیمان کی خودمختاری مجروح کرنے اور صوبائی اسمبلی کے آئینی اختیارات پر قدغن کے مترادف ہوگا۔

رضا ربانی کے مطابق کوئی عدالت آئین میں ایسی تشریح شامل نہیں کرسکتی جو اس میں موجود نہ ہو، کوئی عدالت نہ ہی آئین کو ازسرِنو تحریرکرسکتی ہے، کوئی عدالت ایسا کرتی ہےتو وہ آئینی طریقہ کار اورصوبائی اسمبلی کےآئینی حق کو مجروح کرناہوگا۔

رضاربانی کا مزید کہنا تھا کہ ایسا اقدام آئینِ پاکستان کے بنیادی اصول کو تبدیل کرنے کے مترادف ہوگا، کیا ہمارا موجودہ نظام اس نوعیت کے انحراف کا متحمل ہوسکتا ہے؟

متعلقہ خبریں۔

چشتیاں میں تیز رفتار بس مویشیوں کے ریوڑ سے ٹکرا گئی، 12 گائیں ہلاک، چرواہا شدید زخمی

چشتیاں: دھاراں والا روڈ پر تیز رفتار مسافر بس بے قابو ہوکر مویشیوں کے ریوڑ میں جا گھسی،…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

بہاولنگر میں ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 4 سالہ بچہ جاں بحق، والدین شدید زخمی

بہاولنگر: تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں 4 سالہ بچہ جاں بحق…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

نئے صوبوں کے قیام کا مطالبہ، جہانگیر ترین نے رحیم یار خان کے عوام کی مشکلات اجاگر کردیں

سابق سرپرستِ اعلیٰ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر خان ترین نے نئے صوبوں کے قیام پر زور دیتے ہوئے…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

رحیم یار خان میں آئندہ 18 ماہ کے دوران کینسر علاج یونٹ قائم کرنے کا اعلان

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے رحیم یار خان میں امراضِ قلب کے علاج کی سہولیات فعال…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top